سید ولایت شاہ گجراتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید ولایت شاہ گجراتی اہلسنت والجماعت کی عظیم علما میں شمار ہوتے ہیں نام پیرسید ولایت شاہ بن پیراحمدشاہ موضع رانیوال ضلع گجرات کے رہنے والے تھے

ولادت[ترمیم]

1306ھ/ 1888ء را نیوال ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

لڑکپن میں حصول تعلیم کے لیے گھر سے نکلے۔ مدرسہ تعلیم القرآن جنڈ ضلع اٹک میں قرآن مجید حفظ کیا اورمولانا قاری غلام نبی للہی سے فن تجوید میں مہارت بہم پہنچائی۔مولانا غلام حیدر ہسوی سے درس نظامی کی چند کتا بیں پڑھیں بعدیمدرسہ نعمانیہ لاہور میںزیر تعلیم ر ہے یہیں سے سند فرانت حاصل کی اساتذہ کے علاوہ مولا نا غلام نبی گھوٹوی سے استفادہ کیا جو ان سے چند کتا بیں آگے تھے۔

بیعت[ترمیم]

1333ھ میں نقشبندی سلسلے کے بزرگ پیر جماعت علی شاہ علی پوری سے بیعت ہوئے اور سلسلہ نقشبندیہ کے اشغال داوراد مکمل کیے۔ پیر جماعت علی شاہ مرحوم کے خلفاء میں سید ولایت شاہ کا نام بہت نمایاں ہے۔

دینی خدمات[ترمیم]

پیر ولایت شاہ صاحب کو قرآن مجید کی تعلیم عام کرنے کا شوق تھا۔ اور عمر بھر اسی مقصد کے لیے کوشاں رہے۔ گجرات میں انھوں نے 1325 میں مدرسہ تعلیم قرآن قائم کیا۔ پیر جماعت علی شاہ صاحب کی راہنمائی میں انھوں نے گجرات میں انجمن خدام الصوفیہ قائم کی اور 1331ھ میں اس انجمن کے زیرا تمام مدرسہ خدام الصوفیہ کی بنیاد رکھی مدتوں یہ مدرسہ دینی علم کا ایک اہم مرکز رہا۔ پیر صاحب کے تعمیراتی کاموں میں سے ایک محلہ علی پورہ گجرات کی خوبصورت مسجد ہے جو 1385ھ/1965ء میں مکمل ہوئی۔

اولاد[ترمیم]

پیرسید ولایت شاہ کی اولاد میں سات بیٹے میں جن میں مولانا سید محمود شاہ ملک گیر شہرت رکھتے تھے

ملک گیر شہرت رکھتے ہیں

وفات[ترمیم]

پیرسید ولایت شاہ 31جولائی 1971، 7 جمادی الثانی 1391ھ کو وفات پائی اورمحلہ علی پورہ گجرات میں دفنائے گئے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ علمائے پنجاب صفحہ 813 مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور