شاہ بہارو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہ بہارو کا مقبرہ

شاہ بہارو (انگریزی: Shah Baharo) پاکستان کے موجودہ صوبہ سندھ پر 18 صدي میں کلہوڑا خاندان دور حکومت کے حکمران میاں نور محمد کلہوڑو اور میاں غلام شاہ کلہوڑو کی ایام کاری کے جنگجو، بہادر سپہ سالار تھے۔[1][2][3] شاہ بہارو میاں نور محمد کلہوڑو کے وزیر بھی رہے۔[4][5] یہ بھی تذکرہ ملتا ہے کہ میاں نور محمد کلہوڑو کی طرف سے اس وقت کے چانڈکا موجودہ لاڑکانہ کے منتظم اعلیٰ مقرر کیے گئے تھے۔ شاہ بہارو نے اپنی زندگی میں 84 جنگیں لڑیں۔[1] اس نے آبپاشی کے لیے نہریں کھدوائیں اور قلعے بھی تعمیر کیے۔[6] شاہ بہارو 1188ھ بمطابق 1735ء میں وفات پا گئے۔[3][7] اس کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے میاں غلام شاہ کلہرڑو نے 1773ء-1774ء میں اس کا مقبرا تعمیر کروایا تھا۔ شاہ بہارو کے مقبرے کی بیرونی اور اندرونی دیواروں پر فریسکو نقش نگاری موجود ہے جو اب بہتر حالت میں نہیں رہی۔ شاہ بہارو کا مقبرہ لاڑکانہ شہر، ضلع لاڑکانہ، سندھ، پاکستان میں ہے۔[1]

حولہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Shah Baharo, Larkana"۔ heritage.eftsindh.com (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  2. M.B. Kalhoro (2015-07-22)۔ "Official neglect turning historical tomb into ruins"۔ DAWN.COM (بزبان امریکی انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  3. ^ ا ب James Burgess (1885)۔ Lists of the Antiquarian Remains in the Bombay Presidency: With an Appendix of Inscriptions from Gujarat (بزبان انگریزی)۔ Government Central Press۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  4. Pakistan Publications (1974)۔ Pakistan panorama (بزبان انگریزی)۔ Pakistan Pub.۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  5. Pakistan Library Bulletin (بزبان انگریزی)۔ Library Promotion Bureau.۔ 1999۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  6. "Shah Baharo Tomb, Larkana" (بزبان برطانوی انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 
  7. Tariq Masud (1989)۔ Pakistan: a historical and cultural panorama (بزبان انگریزی)۔ Al-Waqar Publishers۔ ISBN 9789698054021۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018