عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد اللہ بن عبد العزیز
Abdullah bin Abdulaziz
شاہ سعودی عرب
خادم الحرمین الشریفین
عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود، 2002
شاہ سعودی عرب
1 اگست 2005 – 23 جنوری 2015
پیشروفہد بن عبدالعزیز آل سعود
2 جنوری 1996 – 1 اگست 2005
ظاہری وارثسلطان بن عبدالعزیز (2005–11)
نائف بن عبدالعزیز آل سعود (2011–12)
سلمان بن عبد العزیز آل سعود (2012–15)
جانشینسلمان بن عبد العزیز آل سعود
شریک حیاتالعنود الفايز (1972–2003; طلاق)
جواهر بنت علي حسين
عايدة فستق (طلاق)
منيرة العطيشان
منيرة بنت عبد الله آل الشيخ
تاضى بنت مشعان الفيصل الجربا
حصہ بنت طراد بن سطام الرماد الشعلان
(23 یا اس سے زیادہ بیویاں)
نسل
تفصیل
شہزادہ خالد
شہزادہ متعب
شہزادہ فیصل
شہزادہ مشعل
شہزادہ عبد العزیز
شہزادہ ترکی
شہزادہ بدر
شہزادی نورہ
شہزادی علیاء
شہزادی عادلہ
شہزادی مریم
شہزادی سحاب
شہزادی سحر
شہزادی مہا
شہزادی ہالہ
شہزادی جواہر
شہزادی عنود
شہزادہ ماجد
شہزادہ سعود
شہزادہ بندر
مکمل نام
عبد الله بن عبد العزيز بن عبد الرحمن بن فيصل بن تركي
خاندانآل سعود
والدعبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود
والدہفہدہ الشریم
پیدائش1 اگست 1924(1924-08-01)
ریاض، سلطنت نجد
(اب سعودی عرب)
وفات23 جنوری 2015(2015-10-23) (عمر  90 سال)
ریاض، سعودی عرب
تدفین23 جنوری 2015مقبرہ العود، ریاض
مذہبوہابی تحریک[1] حنبلی[2] اہل سنت
شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز

شاہ عبد اللہ (پورا نام مع عربی القاب: صاحب السموء الملک و خادم الحرمین شریف الملک عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود)، سعودی عرب کے چھٹے بادشاہ تھے، 1 اگست 1924 کو پیدا ہوئے اور 23 جنوری 2015 کو وفات پاگئے۔شاہ فہد کے وفات کے بعد آپ شاہی تخت پر یکم اگست 2005 کو بیٹھے۔ فورب میگزین کے مطابق آپ دنیا کے آٹھویں طاقتور ترین انسان تھے۔

تعارف[ترمیم]

شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز بن عبد الرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبد اللہ بن محمد بن سعود، خادم الحرمین الشریفین ،یکم اگست 1924ء کو پیدا ہوئے۔یکم اگست 2005ء کو انھوں نے اپنے رضاعی بھا ئی شاہ فہد کی وفات کے بعد تخت کو کامیابی سے سنبھالا۔ ٢٣ جنوری سن ٢٠١٥ کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات مقامی وقت کے مطابق ایک بجے ٩١ سال کی عمر میں انتقال کر گئے- ایک لمبے عرصے سے شاہ عبد اللہ کے منظر عام پر نہ آنے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ سال سے ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ کمر میں تکلیف کے باعث ان کے دو آپریشن ہو چکے تھے جن میں 13 گھنٹے کا ایک طویل آپریشن بھی شامل ہے۔ 2010 میں وہ تین ماہ تک امریکا میں بھی زیر علاج رہے تھے۔۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز السعود ابن سعود کی آٹھویں بیوی فہدہ بنت عاصی الشریم کے بطن سے ریاض میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کا تعلق سعودی عرب کے قبیلے شمر سے تھا۔ انھوں نے اس سے قبل انھوں نے دسویں راشدی امیر سعود سے شادی تھی جن کو 1920ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔

دولت[ترمیم]

شاہ عبد اللہ کا شمار دنیا کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 21 ارب امریکی ڈالر تک ہے۔[3]

وفات[ترمیم]

سعودی عرب کے حکام کے مطابق ملک کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شاہ عبد اللہ کی جگہ ان کے 79 سالہ بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نئے بادشاہ بنے جنھیں دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد کا منصب عطا کیا گیا تھا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]