غلونکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غلونکی
تخصصطب العین&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

غلونکی (انگریزی:stye) اردو میں پشتو لفظ غُلُنکے سے آیا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے گند یا گندی بو والا۔ یہ آنکھ کی ایک بیماری کا نام ہے جو دانے کی شکل کی ہوتی ہے۔ یہ دانہ آنکھ کی اندر بھی آ سکتا ہے اور انکھ کی بیرونی طرف بھی ہو سکتا ہے۔ اس دانے کو اگر رگڑ لیا جائے اور اس سے پانی نکل آئے تو اس کی بو بہت ہی گندی قسم کی ہوتی ہے۔ یہ کچھ دنوں میں خود بخود ٹھیک بھی ہوجاتی ہے لیکن علاج کرنا چاہیے کیونکہ کوئی پتہ نہیں شاید آنکھ کہ اور بیماریوں کو جنم دے۔

اردو نام غلونکی نہیں ہے۔ اردو میں اسے گوہانجنی یا گہانجنی کہتے ہیں۔ پنجابی میں گونہہ ترکی کہتے ہیں۔ تعجب خیز امر یہ ہے کہ غلونکی گونہہ ترکی اور گوہانجنی میں ایک قدر مشترک ہے گوہ یا گونہہ اور غول تینوں الفاظ ہم معنی ہیں اور اس کے معنی ہیں فضلہ یا انسانی فضلہ جہاں تک اس سے بدبو آنے کا دعویٰ ہے اس میں کوئی حویقت نہیں غلونکی اور غلنکے دونوں پشتو کے الفاظ ہیں اور فرق محق علاقائ تلفظ کا ہے۔ عمومی اس کو گرمی پہنچا کر جلد پکانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے لیے روایتی طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی ہتھیلی پر تیزی سے انگلی رگڑیں جب انگلی گرم ہوجائے تو اسے دانے پر لگائیں اس سے فوری سکون بھی ملتا ہے اور دانہ جلدی پک کر پھوٹ بھی جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک دلچسپ ٹوٹکہ بھی ہے۔ کہتے ہیں جسے گونہہ ترکی(ر کے نیچے زیر اور ک پر تشدید)نکلے وہ جاکر کسی کے دروازے پر دستک دے جب صاحب خانہ پوچھے ”کون“ تو کہے میں ہوں گونہہ ترکی میرے سے اتری اور آپ کو چمٹی(چپکی)، اس سے جو گالی گلوچ برا بھلا سننے کو ملے اسے سن کر بھاگ لے تو گونہہ ترکی یا گہانجنی ٹھیک ہوجائے گی۔[حوالہ درکار]