متغیر
وکیپیڈیا سے
کسی چیز کو جو دائم (Constant) نہ ہو یعنی تبدیل ہو سکتی ہو اسے متغیر (Variable) کہتے ہیں۔ تکنیکی لحاظ سے کسی ایسی علامت (symbolic representation) کو متغیر کہتے ہیں جو کسی چیز کی مقدار کو ظاہر کرتی ہو۔ یہ کوئی نامعلوم مقدار ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی آ سکتی ہو۔ متغیر ایک ایسی چیز ہو سکتی ہے جو اشخاص کے لحاظ سے، وقت کے لحاظ سے یا جگہ کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتی ہو۔ متغیرات کو عموماً رومی حروفِ تہجی کے چھوٹے حروف سے ظاہر کیا جاتا ہے جیسے x یا y یا z۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔