محرف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

علم لسانیات میں محرف (character) سے مراد کسی بھی ایسے نشان (داغ / mark) ، علامت (symbole) یا لکیر کی ہوتی ہے کہ جسے کسی زبان میں کوئی مفہوم ادا کرنے کے لیۓ اختیار کیا گیا ہو ، اس تعریف کے مطابق کسی بھی زبان میں استعمال ہونے والے تمام تر حروف ، نقاط ، اعراب ، اعداد ، منقوشات (glyphs) اور منقوش ابجد (hieroglyph) تک محرف کے مفہوم میں شامل ہوتے ہیں ؛ کسی بھی تحریری نظام کے تمام تر حروف پر مشتمل ہونے کی نسبت سے اسے محرف کا نام دیا جاتا ہے اور اسکا تلفظ ، مَحرَف ادا کیا جاتا ہے جبکہ اسکی جمع مَحَارِف کی جاتی ہے۔ عربی قواعد کی رو سے کسی بھی لفظ کی ابتداء میں میم زبر کا اضافہ اس کے کامل (تمام) ہونے کا مفہوم ادا کرتا ہے ، جیسے جمع سے مجمع اور وراثہ سے موراثہ بنایا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محرف بے اعراب لکھا جاۓ تو اس کو ایک اور عربی اور اردو میں مستعمل لفظ مُحَرِّف (مُحَر + رِف) سے تفریق کرنا ضروری ہے جس کے معنی تحریف کرنے والے کے ہوتے ہیں اور اس مضمون کے عنوان لفظ برائے character یعنی مَحرَف کی طرح ، تحریف کرنے والا لفظ مُحَرِّف بھی عربی لفظ ، حرف ہی سے بنا ہے۔

مزید دیکھیۓ[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=محرف&oldid=760509’’ مستعادہ منجانب