محرک راستہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک محرک راستہ

محرک راستہ یا محرکی راستہ (انگریزی: Controlled-access highway یا motorway) دراصل تیز رفتار ناقلی آمدورفت کیلئے بنائی گئی شاہراہ کو کہاجاتا ہے۔ یہ ایک آمدرفتی اشارات اور چوراہات (intersections) کے بغیر شاہراہ ہوتی ہے جس پر آمدورفت بغیر کسی خلل کے گزرسکتی ہے۔ راہ محرک اور ایک شاہراہ میں بنیادی فرق طرزیات کا ہے؛ شاہراہ سے مراد کوئی بھی وسیع اور اہم گذرگاہ یا بڑی سڑک ہوسکتی ہے جبکہ محرکی راستے سے مراد ایک ایسی شاہراہ کی ہوتی ہے جس پر تیز رفتار اور بھاری گاڑیاں بھی سریع الحرکت رہتے ہوئے اور جدید دور کی مکمل طرزیاتی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے محفوظ ترین سفر کرسکتی ہیں۔

اشتقاقیات[ترمیم]

یہاں محرک کا لفظ خود حرکت کرنے والے کے مفہوم میں یعنی گاڑی کے لیۓ آیا ہے اور ایسی صورت میں اس کو اردو قواعد کے مطابق ر پر زبر کے ساتھ مُحرَّک (muhar-rak) پڑھا جاتا ہے جبکہ حرکت دینے والے کے لیۓ ر پر زیر لا کر محرِّک (muhar-rik) ادا کیا جاتا ہے[1]۔ سریع الحرکت گذرگاہ کے علاوہ علم نقل و حمل میں راہ محرک سے ، سڑکوں کی ایک جماعت بندی اور تقرر کا تصور بھی اخذ کیا جاتا ہے۔ محرکی راستہ کیلئے چند متبادل اِصطلاحات یہ ہیں: راہِ محرک، آزادرستہ (freeway)، منضبط رسائی شاہراہ / محدود رسائی شاہراہ (controlled-access highway)، رستۂ محرّک، محرّک رستہ، محرّکی رستہ، رستۂ سیّار، سیّار رستہ، سریع راستہ (expressway)، موٹر وے، وغیرہ۔

مختلف ممالک میں محرکی راستے[ترمیم]

پاکستان[ترمیم]

اصل مقالہ: پاکستان کے محرکی راستے (Motorways of Pakistan)

پاکستان میں محرکی راستے؛ سیارات (motor cars)، حافلہ (bus) چوپہیّوں (wagon) اور شاحنات (truck) کے لیے کھلی ہیں۔ موٹر وے پر پیدل، سائیکل، موٹر سائیکل، ریڑھی اور دوسری آہستہ چلنے والی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ پاکستان میں آزادرستہ استعمال کرنے کے لیے ٹیکس لاگو ہے۔

155 کلومیٹر - 4 لین (تکمیل : 2007ء)

367 کلومیٹر - 6 لین (تکمیل : 1997ء)

53 کلومیٹر - 4 لین (تکمیل : )

243 کلومیٹر - 4 لین (زیر تکمیل)

84 کلومیٹر - 6 لین (زیر تکمیل)

467 کلومیٹر - 2 لین (زیر تکمیل)

280 کلومیٹر - 2 لین (زیر تکمیل)

995 کلومیٹر - 2 لین (زیر تکمیل)

136 کلومیٹر - 4 لین (زیر تکمیل)

  • ایم 10 : کراچی تا شمالی بائی پاس

64 کلومیٹر - 4 ، 6 ، 8 لین (زیر تکمیل)

مزید دیکھئے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ایک اردو لغت میں محرک پر زیر اور زبر کا فرق و معنی۔