مخدوم فقیہ اسماعیل بھٹکلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت مخدوم فقیہ اسماعیل بن ابراہیم سکری صدیقا رحمۃ اللہ علیہ بھٹکل کے ایک جلیل القدر عالم، حافظ، مفتی محدث، مفسر اور پایہ کے بزرگ تھے۔ آپ عربی النسل، نوایت، نسبا صدیقا اور مسلکا اہل سنت والجماعت شافعی ہیں۔

800 ہجری کے اواخر میں آپ کی پیدائش بھٹکل میں ہوئی. آپ ولایت کے اعلی درجہ پر فائز تھے۔ 900 ہجری مطابق 1500 عیسوی کے اوائل میں آپ جامع مسجد بھٹکل کے خطیب تھے۔ آپ نے اپنی زندگی اشاعت اسلام، تعلیم تعلم میں صرف کی، قدیم زمانہ سے یہ بات معروف ہے کہ حضرت مخدوم فقیہ اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ ایک جلیل القدر عالم دین، صاحب کشف وکرامت بزرگ تھے، ان کی عبادت وریاضت کے قصہ بھی مشہور ہیں کہ وہ پہاڑی کے غار میں عبادت کیا کرتے تھے آج بھی وہ غار حضرت مخدوم فقیہ اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد تازہ کرتا ہے، ان کے نام کی نسبت سے اس علاقہ کو مخدوم کالونی کہا جاتا ہے، ان کی روحانیت کے اثرات آج بھی بھٹکل پر ظاہر ہیں، اس علاقہ میں اسلامی تمدن، دین اسلام سے وابستگی ان ہی علما ومشائخ کی دین ہے، آپ کو تفسیر وحدیث، فقہ، عربی ادب پر بہت ہی عبور تھا، آپ کی عربی تصانیف کا ذکر بھی کتابوں میں ملتا ہے.

رحلت

آپ کا انتقال 14جمادی الثانی 949 ہجری مطابق 25 ستمبر 1542 عیسوی کو جمعہ کے دن بھٹکل میں ہوا اور تدفین بھی بھٹکل میں ہوئی، بھٹکل میں آج بھی آپ کا مزار موجود ہے[1]

اللهم اغفرله وارحم برکاتہم

آپ کے انتقال پر آپ کے مرید شیخ عبد القادر کایل پٹنی نے عربی میں مرثیہ لکھا تھا، اس میں آپ کی عربی تصانیف مفاتیح السعادات، مقتصد اور مسعد کا ذکر کیا ہے[2]

آپ کے حالات کے لیے مندرجہ ذیل کتابوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے، عرب و دیار ہند، آئنہ بھٹکل، بھٹکل کی چند مسلم شخصیات تعارف وخدمات، تاریخ بھٹکل پر ایک نظر[3][4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عرب ودیار ہند (سن نشر 1980)۔ مصنف حضرت مولانا خواجہ بہاء الدین اکرمی بھٹکلی۔ مقام بھٹکل: ناشر محی الدین منیری بھٹکلی۔ صفحہ: 417 
  2. مرثیہ از مولانا عبد القادر کایل پٹنی م998 ہجری مطابق 1590 عیسوی تاریخ بھٹکل پر ایک نظر، از مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا، ص 59
  3. بھٹکل کی چند مسلم شخصیات تعارف وخدمات (سن طباعت 2014 عیسوی)۔ مصنف حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا بھٹکلی۔ ناشر ادارہ رضیۃ الابرار بھٹکل۔ صفحہ: 35 
  4. مورخ بھٹکل مولانا محمد شفیع قاسمی بھٹکلی (2018-08-27)۔ Makhdoom Faqih Ismail Bhatkali 


حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔