مدعی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مدعی (plaintiff) قانونی اصطلاح میں ایک ایسے فریق یا حزب کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی عدالت میں کوئی دعویٰ (lawsuit) دائر کرے، اسے اسی شکایت گذاری کی نسبت سے بعض اوقات شکایت گذار یا دعویٰ دائر کرنے والا اور دعویٰ دار بھی کہا جاتا ہے۔ مدعی کا دعوی دائر کرنے کا مقصد و مدعا اپنی کسی تکلیف یا کسی دوسرے (حریف) سے پہنچنے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا مداوا (remedy) حاصل کرنا ہوتی ہے اور اسکی فریاد یا شکایت پر عدالت کا منصف یا قاضی جو فیصلہ (judgment) سناتا ہے اسے اصطلاحی زبان میں قانونی مداوا (legal remedy) کہا جاتا ہے اور یہ قانونی مداوا مدعی کے حق میں بھی ہوسکتا ہے اور یا پھر مدعی کو ناکامی بھی ہوسکتی ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=مدعی&oldid=722881’’ مستعادہ منجانب