مراوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مسلم شہر مراوی
Lungsod Islamiko ng Marawwi
مراوی شہر
—  مرکب شہر  —
Official seal of مسلم شہر مراوی
نشان
عرفیت: فلپائن کا واحد مسلم شہر
جنوبی لاناؤ کے نقشہ میں مراوی شہر کا مقام
مسلم شہر مراوی is located in فلپائن
مسلم شہر مراوی
فلپائن کے نقشہ میں مراوی کا مقام
متناسقات: 8°N 124°E / 8°N 124°E / 8; 124متناسقات: 8°N 124°E / 8°N 124°E / 8; 124
ملک فلپائن
علاقہ منڈاناؤ خودمختار مسلم علاقہ
ریاست جنوبی لاناؤ (دار الحکومت)
ضلع 1st
تعداد برنگات 96
متحدہ ڈنسلان شہر مئی 24, 1907
ڈنسلان منشوری شہر 1940
از ڈنسلان بجانب مراوی شہر جون 16, 1956
حکومت
 - قسم شہری حکومت
 - ناظم شہر سلطان فہد
رقبہ[1]
 - کُل 87.55 کلومیٹر2 (33.8 میل2)
بلندی[2] 700 میٹر (2,297 فٹ)
آبادی (2010)[3]
 - کُل 187,106
 کثافتِ آبادی 2,137.1/کلومیٹر2 (5,535.1/میل2)
منطقۂ وقت PST
رمز ڈاک 9700
رمز علاقہ 63

مراوی شہر علاقہ جنوبی لاناؤ کا مرکزی شہر ہے جو فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ پر واقع ہے۔ باشندگان مراوی شہر کو مراناؤ کہا جاتا ہے اور یہ مراناؤ زبان بولتے ہیں۔ اس شہر کو ٹھنڈے موسم اور بلند سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے موسم گرما کا جنوبی دار الحکومت بھی کہا جاتا ہے۔[4]

جغرافیہ[ترمیم]

مراوی شہر کا کل زمینی رقبہ 8,755 ہیکٹر (21,630 ایکڑ) ہے۔[5] یہ دریائے لاناؤ کے ساحل پر واقع ہے اور اس خطہ تک پھیلا ہوا ہے جہاں سے آگس ندی شروع ہوتی ہے۔

موسم[ترمیم]

مراوی شہر دریائے لاناؤ سے 2,300 فٹ (700 م) بلندی پر واقع ہے۔[2] اس سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے مراوی کا موسم ٹھنڈا اور فرحت بخش ہوتا ہے، نیز سال بھر وقتاً فوقتاً بارش کی وجہ سے موسم میں حدت زیادہ نہیں ہوتی۔

آبادی[ترمیم]

2007ء کی مردم شماری کے مطابق مراوی شہر کو شہری علاقہ کا درجہ دیا گیا ہے، اور آبادی 177,391 افراد پر مشتمل ہے۔

ثقافت[ترمیم]

مذہب[ترمیم]

مراوی شہر مسلم اکثریت والا علاقہ ہے جہاں 90 فیصد مسلم آبادی ہے۔ نشہ آور اشیاء اور جوا قانوناً ممنوع ہے، تاہم غیر مسلم آبادی اس قانون سے مستثنی ہے۔

زبان[ترمیم]

مراوی شہر میں مراناؤ سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے۔ جبکہ مقامی باشندگان کچھ حد تک انگریزی سے بھی واقف ہوتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ "Province: Lanao del Sur". Philippine Standard Geographic Code Interactive. Retrieved on 2012-05-21.
  2. ^ 2.0 2.1 "Marawi City terrain". Google Maps. Retrieved on 2012-01-27.
  3. ^ "2010 Census of Population and Houseing", pg. 21. National Statistics Office of the Philippines. Retrieved on 2012-05-21.
  4. ^ Administrator (2010-06-04). "Islamic City of Marawi". Government of the Autonomous Region of Muslim Mindanao Website. Retrieved on 2012-01-27.
  5. ^ "Province: Lanao del Sur". PSGC Interactive - NSCB. Retrieved on 2012-01-27.