مرغا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک مرغا بانگ دیتے ہوئے

مرغا ایک نر پرندہ ہے جس کی مادہ کو مرغی کہا جاتا ہے۔ اس کی پہچان اس کے سر پر موجود تاج نما سرخ کلغی ہوتی ہے، جو کہ مادہ کی نسبت تھوڑی بڑی ہوتی ہے۔ یہ عموماً اونچی جگہوں پر بیٹھنا پسند کرتا ہے تاکہ اپنی مادہ کی حفاظت کرسکے۔ اگر دوسرے مرغے اس کی حدود میں آنے کی کوشش کریں تو یہ اُن پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔ یہ عام انسانی آبادی میں پایا جانے والا پرندہ ہے جو کہ طلوعِ آفتاب کے وقت بانگ دینے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے۔ اس کی افزائش بھی انسانوں کے لئے منافع بخش کاروبار ہے۔ اس کی افزائشِ نسل کے لئے باقاعدہ مرغی خانے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بچوں کو چوزہ کہا جاتا ہے۔ یہ انسانی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=مرغا&oldid=842386’’ مستعادہ منجانب