معاونت:ویکیپیڈیا میں تلاش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا پر تلاش کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کچھ درج ذیل ہیں۔

ویکیپیڈیا پر تلاش کا خانہ ہے

ہر صفحہ پر اوپر بائیں جانب تلاش کا خانہ موجود ہے۔ اس خانے میں لکھ کر اگر حرکت کا بٹن دبائیں گے (کمپیوٹر ماؤس سے کلک کریں)، تو اگر اس عنوان کا مضمون ویکیپیڈیا پر ہے، تو ویکی پیڈیا آپ کو سیدھا اس صفحے پر لے جائے گا۔ اور اگر آپ تلاش کا بٹن دبائیں گے تو ویکی پیڈیا آپ کو ایسے مضمون تلاش کر کے فہرست دے گا، جس میں مطلوبہ الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ جب آپ اس خانے میں لکھ رہے ہوں گے، تو ویکیپیڈیا خود آپ کی عبارت مکمل کرنے کی کوشش میں ویکیپیڈیا پر موجود مضامین کے عنوان سجھائے گا اور آپ اس فہرست میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر تلاش کا راہ مختصر alt-shift-f ہے۔

انگریزی ہجوں سے تلاش کریں

ویکیپیڈیا پر مضامین میں انگریزی رسم الخط میں بھی اصطلاحات اور نام اکثر لکھے گئے ہیں، اس لیے آپ انگریزی ہجوں سے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

گوگل کی مدد سے تلاش کریں

آپ گوگل کی مدد سے بھی ویکیپیڈیا پر تلاش کر سکتے ہیں: گوگل کے صفحہ پر جائیں اور تلاش کے خانہ میں مطلوبہ الفاظ کے ساتھ site:ur.wikipedia.org لکھ کر تلاش کرو۔ مثلاً اگر آپ کو "الجبرا" تلاش کرنا ہے، تو یوں لکھیے

گوگل سے تلاش کرنے میں یہ اضافی فائدہ ہے کہ گوگل اعراب کو خاطر میں نہیں لاتا۔

براؤزر میں کلیدی لفظ

ویب براؤزر پر اردو ویکیپیڈیا کا کلیدی لفظ مقرر (نشان دانی) کیا جا سکتا ہے۔ فائرفاکس ویب براؤزر میں اردو ویکیپیڈیا پر آئیں۔ دائیں جانب تلاش کے خانے میں فارہ سے دائیں کلک (right-click) کریں اور Add a keyword for this search کا انتخاب کرو۔ اب جو حوار کھلے گا اس میں

Name: Urdu Wikipedia
Keyword: urw

لکھ کر Add پر کلک کریں۔ (یہاں آپ urw کی جگہ اپنی مرضی سے کچھ بھی لکھ سکتے ہو۔) اب فائرفاکس ویکیپیڈیا پر کہیں سے بھی تلاش کر سکتا ہے، آپ کو ویکیپیڈٰیا پر آنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو اردو ویکیپیڈیا میں chromatic تلاش کرنا ہے تو فائرفاکس کے "موقع خانہ" میں urw chromatic لکھ کر enter کلید دبا دیں۔

اردو کلیدی تختہ نہیں ہے؟

  • اگر آپ کے کمپیوٹر پر اردو کلیدی تختہ نصب نہیں تو آپ اس بیرونی موقع [1]پر فارہ کی مدد سے لکھ کر ویکیپیڈیا پر تلاش کر سکتے ہیں۔
  • ویکیپیڈیا پر کھاتہ بنا کر اور اس کے ذریعہ ویکیپیڈیا میں داخل ہو کر آپ اپنی ترجیحات میں Gadget Urdu keyboard map چالو کر سکتے ہیں، جس کی مدد سے آپ ویکیپیڈیا کے دائیں تلاش کے خانے میں اردو لکھ سکتے ہیں۔
  • گوگل کا اردو کلمہ نویسی bookmarklet بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔[2][3]

یا گوگل اردو پر کلیدی تختی کے ذریعہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔[4]

مزید دیکھیے

حوالہ جات