معطیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

معطیہ اصل میں عطیہ کی گئی یا دی گئی معلومات کو کہا جاتا ہے اسے انگریزی میں datum کہتے ہیں، یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ (معلومات (knowledge) کا ایک ٹکڑا معطیہ کہلاتا ہے۔ یہ لفظ معطیات (data) کا واحد ہے، یعنی معطیہ لفظ واحد اور معطیات لفظ جمع ہے۔ انگریزی زبان کا لفظ datum اصل میں لاطینی سے آیا ہے جس کے معنی ----- دی ہوئی (چیز یا مقدار) ------ کے ہوتے ہیں۔ اردو میں اس لفظ کا کوئی ایک متبادل نہیں ملتا بلکہ متعدد الفاظ لغات میں اور نصابی کتب میں آتے ہیں جیسے؛ مفروضات ، بیانات ، معلوم ، حقائق ، معطی اور معطیات۔ ان میں سے مفروضہ hypothetical ، بیانات statment ، اور معلوم knowledge کے لیۓ جبکہ حقائق realities جیسے انگریزی متبادلات کے لیۓ زیادہ موزوں ہیں۔ جہاں تک رہی بات datum کی تو چونکہ اس کا مفہوم مذکورہ بالا بیان کے مطابق چونکہ ، دی گئی چیز کا ہوتا ہے اس لیۓ اس کے لیۓ ----- عطیہ / عطا ----- سے بنا ہوا لفظ معطیہ (یعنی وہ چیز جو دی گئی یا عطیہ کی گئی) نہایت قریب ترین اور درست متبادل ہے۔ گویا عطیہ کی گئی معلومات یا مقداروں کو datum کہا جاتا ہے۔ ایک بات قابل توجہ یہ ہے کہ اس لفظ معطیہ کی ہجے میں حرف ی پر تشدید کے ساتھ ؛ دینے والی کا مفہوم بھی لغات میں آتا ہے جبکہ datum کے لیۓ معطیہ میں مُ + عطیہ پڑھا جاتا ہے اور یوں بھی اردو میں دینے والی کے لیۓ معطیہ کا لفظ عام طور پر استعمال میں نہیں آتا کہ کوئی ابہام پیدا کرے۔








Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے: ایک جیسے نام والے صفحات کی ضد ابہام فہرست۔ اگر کسی اندرونی رابطے نے آپکو اس صفحہ تک پہنچایا ہے تو، آپ اس رابطے کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ رابطہ درست اور متعلقہ صفحہ کی جانب ہو جائے۔ ضد ابہام کی تفصیل کیلیے دیکھیے ضد ابہام (فی الحال انگریزی میں)