ملر کا طریقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ملر کا طریقہ سونے کی ریفائننگ کا ایک صنعتی طریقہ ہے جس کی مدد سے خالص سونا کیمیائی طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے. یہ طریقہ Francis Bowyer Miller نے ایجاد کیا تھا۔ یہ طریقہ سونے کو %99.95 تک خالص بنا دیتا ہے۔
اس طریقے میں خالص کلورین گیس پگھلے ہوئے ملاوٹ والے سونے میں سے گزاری جاتی ہے۔ سونے کی دو ایسی خوبیاں ہیں جو کلورین کی مدد سے اسے خالص بناتی ہیں۔

  • سونا کیمیائی اعتبار سے بہت کم عامل ہوتا ہے۔ اس لیئے سونے میں موجود دوسری دھاتوں کے کلورائیڈ بہت پہلے بن جاتے ہیں بہ نسبت سونے کے کلورائیڈ بننے کے۔
  • کثافتوں کے یہ کلورائیڈ نمک کی صورت میں سونے پر تیرتے ہیں کیونکہ یہ سونے میں حل نہیں ہوتے۔ اس لیئے انہیں آسانی سے الگ کیا جا سکتا ہے۔

سونے میں سے بجلی گزار کر ریفائننگ کرنے کے طریقے کو Wohlwill کا طریقہ کہتے ہیں۔ اس طریقے سے سونا %99.999 تک خالص ہو جاتا ہے مگر یہ طریقہ بڑے پیمانے پر انجام دیا جا سکتا ہے اور نسبتاً مہنگا ہوتا ہے۔

مزید دیکھیئے[ترمیم]