ویکیپیڈیا:خوش آمدید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(منصوبہ:خوش آمديد سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


Welcome! Bienvenue! Willkommen! Benvenuti ¡Bienvenido! ようこそ Dobrodosli 환영합니다 Добро пожаловать Bem-vindo! 欢迎 Bonvenon Welkom
(?_?)


Wikipedia laurier wp.png
بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید خوش آمدید

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 61,157 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔

Icona parla di Wikipedia.svg


Samarbetare.svg

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس (Insert-signature.png) زریہ پر طق کریں۔

Signature-guide-ur.png


Under construction icon-green.svg

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:52, 22 مئی 2013 (م ع و) ویکیپیڈیا ایک ایسی مخزن العلوم ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے اشتراک سے لکھی گئ ہے۔ یہ سايٹ ایک ویکی ویکی ہے، یعنی کوئی بھی کسی بھی مضمون میں 'صفحے کو ترمیم کریں' کا لنک کلک کر کہ صفحے میں ترمیم کر سکتا ہے۔

ویکیپیڈیا میں نقل و حرکت

ویکیپیڈیا میں ہر قسم کے مختلف مضامین پر معلومات موجود ہیں۔ یہ دیکھنے کے لۓ صفحہ اول پر جائیے، اپنی پسند کا مضمون تلاش کیجۓ اور تحقیق شروع کر دیجۓ۔ ہر صفحے کے اوپر والے حصے میں تلاش کرنے کا خانہ بھی موجود ہے۔

اگر آپ کو کوئی مضمون پسند آۓ تو آپ اس کے گفتگو والے صفحے پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ پہلے 'صفحے پر گفتگو کریں' والی لنک کو کلک کریں اور وہاں 'صفحے کو ترمیم کریں' والی لنک پر کلک کریں۔ ہمیں آپ کے تاثرات پڑھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

‎ اگر آپ کو کچھ مل نہیں رہا تو ہم سے امدادی صفحے پر رابطہ کریں۔ اگر آپ کو کوئی نیا مضمون دیکھنا ہے جو ابھی ہمارے پاس نہیں ہے تو درخواست شدہ مضامین کے صفحے پر موجود فہرست میں اضافہ کر دیں۔

ترتیب و ترمیم

ویکیپیڈیا میں کوئی بھی کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتا ہے۔ بس 'صفحے کو ترمیم کریں' والی لنک پر کلک کریں اور صفحے میں ترمیم کریں۔ اس کے لۓ آپ کو لاگ ان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

ہماری مدد کرنے کم سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کو کسی بھی دوسری مخزن العلوم کی طرح پڑھیں۔ جہاں آپ کو کوئ چیز صحیح نہ لگے تو 'صفحے کو ترمیم کریں' کلک کریں اور غلطی کو صحیح کر دیں۔ غلطی کرنے سے گھبرائیے مت، کیونکہ یہ غلطی بھی صحیح ہو سکتی ہے۔ ویکیپیڈیا میں ابھی 61,157 مضامین ہیں اور اس تعداد میں اظافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آپ نیا مضمون بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مضمون بگاڑنے سے ڈر لگ رہا ہے تو ریت خانے میں جائیں اور دل بھر کر ترتیب و ترمیم کریں اس صفحے میں کچھ بھی کرنے سے مضمون خراب نہيں ہو سکتا۔

آپ پہلے ہماری ہدایات اور حکمت عملی پڑھ لیجۓ۔ خاص کر ہماری غیر جانب داری کی حکمت عملی۔ یعنی کہ مضامین میں غیر جانب داری اور غیر طرف داری کا خیال رکھیں۔

شامل ہونا چاہیں گے؟

ترمیم تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن اکاؤنٹ بنانے کے فوائد ہیں۔اگر آپ چاہیں تو اکاؤنٹ بنایں اور پھر تعارفی صفحے کے ذریعے سےاپنے آپ کو متعارف کرائیں۔

مزید دیکھیے

معاونت: ترمیم