مواد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مواد کا لفظ اردو میں عام طور پر material کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو عموماً (اور سَہواً) بطور واحد جانا جاتا ہے؛ اصل میں مواد کا لفظ مادہ کی جمع ہے۔ لفظ مواد کے متعدد معنی ہوتے ہیں؛ عمومی طور پر اردو میں مواد سے مراد یا تو کسی زخم میں پیدا ہونے والے مادے کی ہوتی ہے اور یا پھر اس سے مراد کسی بھی چیز کی تیاری سے پہلے اس کے خام مال کی ہوتی ہے اور اس بعد الذکر مفہوم کی وجہ سے ہی یہ انگریزی کے لفظ material کا متبادل لیا گیا ہے[1]۔ اب رہا سوال materials کے لیۓ متبادل کا تو اس کے لیۓ چونکہ لفظ مواد ، جمع ہونے کے باوجود material کے لیۓ مستعمل ہے اس لیۓ اس کی جمع الجمع ، امواد کو materials کے لیۓ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید دیکھیۓ [ترمیم]

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ایک اردو روۓ خط لغت میں مواد کا اندراج۔
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=مواد&oldid=379636’’ مستعادہ منجانب