تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عارف بھائی،

السلام علیکم۔

جیساکہ آپ جانتے ہی ہوں گے، کل انشاءاللہ اطالیہ میں ویکیمینیا کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

ہر سال یہاں شریک ہونے والے شرکاء اشتراک کے نئے طور طریقے تلاش کرتے ہیں۔ پچھلے سال ایسپرانتو اور پنجابی ویکی اشتراک کی تجویز روبہ عمل ہوئی۔

اس بارے میں میرے من میں یہ خیال آیا کہ اردو اور کوئی لسانی ویکی سے اشتراک کی کوشش کی جائے۔ اس کے تحت انگریزی کے اس زبان / ثقافت پر بیس مضامین کا ہم اردو میں ترجمہ کریں گے۔ اس کے بدلے میں ہم اسی طرح کا تعاون دوسرے سے کرنے کے لیے کہیں گے۔ یہ سب good faith یا بھروسے پر مبنی ہوں گے۔

براہ کرم یہ بتایئے کہ کیا آپ اس طرح کی کوئی تجویز کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ فیصلہ آپ کا ذاتی اختیار ہے۔ میرا خیال ہے کہ مختلف زبانوں کے ادب اور ادیبوں ہر مضامین کا اشتراک زیادہ مفید ہوگا اور آپ کی دلچسپی سے مطابقت رکھتا ہے۔ ترجمہ کے لیے اصل ماخذ انگریزی ویکیپیڈیا کا مضمون ہوتا ہے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل بھائی وعلیکم اسلام،

سب سے پہلے آپ کو ویکیمینیا میں شرکت اور روانگی کی مبارکباد ہو۔

آپ کی تجویز بہت اچھی ہے۔ ہم دوسری زبانوں کے ادبی و فنی شخصیات پر مضمون بنا سکتے ہیں۔   لیکن ترجمہ کی شرط نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ہم اردو میں اپنے حوالہ جات سے مضمون بنا لیتے ہیں تو اس کی آزادی ہونی چاہیے۔ میں سندھی، انگریزی، ہندوستانی، روسی شخصیات (مصنفین) پر مضمون بنا سکتا ہوں۔ میرا خیال ہے اس مہم میں ہم  امین اکبر بھائی، عثمان خان، سنجری بھائی، فیروز بھائی اور خاص کر رحمت عزیز چترالی بھائی کے تجربے سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ عنوان کا انتخاب مضمون ترجمہ یا تحریر کرنے والے پر چحوڑ دیا جائے لیکن اسے آپ اور دوسرے صاحان سے پیشگی اجازت ضرور لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ کچھ رہنما اصول آپ اضافہ کردیں تو یہ تجویز بہت آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتی ہے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت شکریہ کہ آپ نے اشتراک کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ آپ سے گفتگو کرنے کی وجہ یہ ہے کہ علمی اور ادبی شخصیات پر مضمون نگاری میں ہم دونوں کی پسند مشترک ہے۔ ترجمہ ہی کرنے کا میں بھی قائل نہیں ہوں۔ رومنیائی مصنف لیویو رادو کا مضمون رومنیائی زبان اور اردو میں ہے، انگریزی میں نہیں ہے، تاہم اردو کا متن قدرے مختلف ہے۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہماری کوششیں اس وقت کامیاب ہوسکتی ہیں اگر ہم ہر مضمون میں اتنا مواد فراہم کریں کہ اگر کوئی طالب علم کسی شخصیت پر ہمارے مضمون کو اپنے لفظوں امتحانی پرچے میں لکھے تو بھی وہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہو۔ جیساکہ آپ جان تھامپسن پلاٹس، نجم آفندی، راج بہادر گوڑ، مغنی تبسم، مغنی تبسم، یعقوب میراں مجتہدی، وغیرہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر غیرانگریزی ماخذ (مثلاً روسی، جاپانی زبانوں) کے راست حوالوں سے اگر یہ کام ممکن ہے تو سونے پر سہاگا، اس کے لیے ہمیں انگریزی ویکی کے سہارے کی ضرورت نہ ہوگی۔ اگر کئی زبانوں کے لوگ ہم سے اشتراک چاہیں گے تو یقننًا ہم اور ساتھیوں کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مزمل بھائی امید ہے کہ اتنا مواد ضرور ہوگا جتنا آپ نے نشاندہی کی ہے اور جیسا کہ میں نے روسی مصنفین، کارلوس فوینتیس، برتولت بریخت، لائم اوفلاہرٹی، صادق ہدایت، جان بکن، ایڈگرایلن پو، اوپندر ناتھ اشک، بلونت سنگھ اور دوسرے بین الاقوامی شخصیات کے سلسلہ میں مواد دیا ہے۔ اس کے علاوہ شخصیات کے حوالہ کہیں نہ کہیں سے مل ہی جاتے ہیں چاہے وہ اخبارات ہوں یا آن لائن دائرۃ المعارف یا شخصی ویب سائٹس، ادبی جرائد، کہیں نہ کہیں سے حوالہ جات با آسانہ مل جاتے ہیں۔ ضرورت صر اور صرف جستجو اور تحقیق کی ہے۔ میرا ارادہ کچھ عرصے ہندوستانی شخصیات پر لکھنے کا بھی ہے۔ آپ رہنمائی کریں انشاء اللہ نتیجہ مثبت ہی آئے گا۔

"تجویز" کا جواب دیں