میرے والد میرے شیخ (کتاب)
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | سوانح حیات |
میرے والد میرے شیخ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی محمد شفیع دیوبندی پر ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل ماہنامہ البلاغ کراچی کے ١٣٩٩ ھ میں شائع کردہ مفتی اعظم نمبر میں مفتی تقی عثمانی کے تحریر کردہ مقالہ میرے والد ۔ میرے شیخ کی کتابی صورت ہے ۔ اس میں مفتی محمد شفیع کے علمی و عملی مزاج و مذاق کو واضح کرنے کی کو شش کی گئی ہے ۔ مفتی صاحب کا فقہی مقام و مرتبہ ، علم تفسیر و حدیث سے شغف ، سیرت و کردار اور پیغمبرانہ دعوت کے چند اصول جیسے مباحث بالخصوص اہمیت کے حامل ہیں ۔ کتاب مجلد ہے اور عمدہ سرورق سے مزین ہے ۔ اس کے ١٧٥ صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٣ ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢٠۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢