وکیپیڈیا سے
نفث الدم (hemoptysis)
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
|
|
| طبی مختبر میں تھوک کے تجزیاتی اختبار کیلیۓ کھانسی کر کہ خلط سینہ (قشع) کو حاصل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں آنکھ سے نظر نہ آنے والے اجزاء کا اختبار کیا جاسکے۔ بشکریہ این ایل ایم |
| آئیسیڈی-10 |
R04.2 |
| آئیسیڈی-9 |
786.3 |
| معطیات |
5578 |
| میڈلائین |
003073 |
|
چند اھم الفاظ
|
|
دم
نفث
نفث
hemo
ptysis
sputum
saliva
phlegm
|
خون
خارج کرنا
تھوکنا
دم / خون
نفث / تھوکنا
قَشع / تھوک
لعاب
بلغم
|
|
نَفثُ الدم دراصل طب میں ایک علامت (Symptom) ہے جس میں منہ یا دھن سے خون کا اخراج ہوتا ہے۔ عام الفاظ میں اسے خون تھوکنا یا منہ سے خون آنا کہتے ہیں۔ طب و حکمت میں نفث ، تھوکنے کو کہا جاتا ہے اور دم ، خون کو کہتے ہیں، جبکہ انگریزی میں اسے hemoptysis کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک بات کا واضح کردینا انتہائی ضروری ہے کہ نفث الدم اصل میں دھن سے خون آنے کو کہا جاتا ہے یعنی یہ hemoptysis کا متبادل ہے، یعنی اگر یہ خون TB کی وجہ سے بھی آتا ہو تو بھی اسکے لیۓ درست طبی لفظ نفث الدم ہی ہے نا کہ یہ کہ نفث الدم کو ہی TB کا متبادل لکھ دیا جاۓ۔ چند لغات اردو میں یہ غلطی دیکھی گئی ہے۔