ننگبو لائبریری

متناسقات: 29°51′37.63″N 121°37′23.88″E / 29.8604528°N 121.6233000°E / 29.8604528; 121.6233000
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ننگبو لائبریری
Exterior view of the new Ningbo Library
Map
29°51′37.63″N 121°37′23.88″E / 29.8604528°N 121.6233000°E / 29.8604528; 121.6233000
(宁波图书馆新馆)
محل وقوعPRC
ٹائپPublic library
قیام1927
Reference to legal mandate"Public Library Law of the People's Republic of China" "Provisional Regulations on the Registration and Management of Public Institutions" "Regulations on the Promotion of Reading for All in Ningbo" "Charter of Ningbo Library"
Branch ofNingbo Municipal Bureau of Culture, Radio, Television, and Tourism
شاخیں8 buildings (2 main buildings, 6 regional buildings)
مجموعہ
مجموعہPaper books and periodicals, newspapers, electronic books and periodicals, handwritten notes, calligraphy, picture books, photographs, music and film materials
ذخیرہ کتب3,353,374 million books (pieces) 60,881 million ancient books 125 TB of electronic documents (by the end of 2021)
رسائی اور استعمال
شرائط رسائیNingbo public library card
آبادیMainly all citizens of Ningbo
دیگر معلومات
مختص رقم10,361.26 million (2021)
ملازمین164 (by the end of 2021)
ویب سائٹwww.nblib.cn
References: Monday: 13:00-21:00, Tuesday-Sunday: 9:00-21:00


ننگبو لائبریری ایک عوامی لائبریری ہے جو ننگبو، صوبہ ژیجیانگ، چین میں واقع ہے۔ یہ ننگبو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں، ننگبو میونسپل بیورو آف کلچر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیاحت کے انتظام کے تحت ہے،[1] اور ایک قانونی ادارہ ہے جو ننگبو میونسپل گورنمنٹ نے عوامی فلاحی ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔ [2] ننگبو کی پبلک لائبریری سروس کے نظام کے مرکز کے طور پر، ننگبو لائبریری میں نہ صرف کتابیں، جرائد اور اخبارات ہیں بلکہ اس میں ہاتھ سے لکھی ہوئی کتابیں، خطاطی، تصویری البم، تصاویر، موسیقی، فلم، ٹیلی ویژن اور برقی کتابوں جیسے وسیع ذخیرے بھی موجود ہیں۔ ان میں سے، لائبریری نے ننگبو شہر کے مشہور لوگوں کی تحریروں کے ساتھ ساتھ ننگبو کے مقامی اخبارات اور رسائل کو سیٹو ثقافتی آثار میں محفوظ کرکے کے جمع کیا ہے، جو لائبریری کی خصوصیت کا مجموعہ ہے۔ مذکورہ بالا مجموعہ کی بنیاد پر، لائبریری نے ننگبو اور آس پاس کے علاقوں میں ادب کے وسائل پر تحقیق کی ہے۔ سنہ 2020ء کے آخر تک، لائبریری کے پاس اکتیس لاکھ کتابیں (بشمول تقریباً 80000 قدیم کتابیں)، چھتیس لاکھ سے زیادہ برقی کتابیں اور 15000 برقی جرائد تھے۔

ننگبو لائبریری ایک قومی فرسٹ کلاس لائبریری ہے جو وزارت ثقافت اور سیاحت سے منظور شدہ ہے۔ [3] پہلے ننگبو میونسپل لائبریری کے نام سے جانی جاتی تھی، جو ستمبر، 1927ء میں کھولی گئی تھی۔ کئی دفعہ کی تنظیم نو اور نقل مکانی کے بعد، اب یہ دو اہم عمارتوں پر مشتمل ہے۔ یہ لائبریری 135 یونگ فینگ روڈ، ہیشو ڈسٹرکٹ، ننگبو پر واقع ہے۔ یونگ فینگ ہال (پرانا ہال) یو۔کونگ پاو کے عطیہ کردہ فنڈز سے بنایا گیا تھا اور اسے یکم مئی، 1989ء کو کھولا گیا تھا۔ نئی عمارت، جو 2100 ننگپین روڈ، ین زو ڈسٹرکٹ پر واقع ہے، ننگبو ایسٹ نیو ٹاؤن میں واقع ہے اور اسے ڈینش ایس ایچ ایل آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا تھا اور 28 دسمبر، 2018ء کو کھولا گیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "宁波市文化广电新闻出版局机构职能"۔ 宁波市文化信息中心۔ 19 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2018 
  2. "关于征求《宁波市图书馆章程》意见的公告"۔ 宁波市图书馆۔ 2015-06-05۔ 01 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2019 
  3. "文化和旅游部办公厅关于公示第六次全国县级以上公共图书馆评估定级结果的公告"۔ 文化和旅游部办公厅۔ 2018-05-14۔ 19 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2018 

زمرہ:عوامی کتب خانے