نورس مک رائیٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیدائش: 12 اگست 1925ء

انتقال: اپریل 2004ء

نورس مک رائیٹر

دنیا کی سب سے شہرت یافتہ کتاب ’ گنیز ورلڈ ریکارڈز‘ کے بانی۔ لندن میں پیدا ہوئے۔ نورس اور ان کے جڑواں بھائی روس نے ابتدائی تعلیم مالربورو سے حاصل کی اور اس کے بعد وہ آکسفورڈ ہجرت کر گئے جہاں انھوں نے رائل نیوی میں بھی اپنے فرائض دیے۔ وہ ایک معروف کھلاڑی تھے جنھوں نے آزاد صحافی کی حیثیت سے کئی اخباروں میں کام کیا۔ جن میں بی بی قابلِ ذکر ہے۔ انھوں نے انیسو ساٹھ سے انیسو بہاتر میں منعقد ہوئے اولمپکس گیم میں ایک کمنٹریٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

انیسو پچاس کے عشرے میں ان دو بھائیوں نے ایک کمپنی قائم کی جو مختلف اعدادو شمار کا ریکارڈ رکھنے اور مختلف اخبارات کی سپلائی کے کام کی حیثیت سے جانی جاتی تھی۔ وہ ہمیشہ مختلف ریکارڈز سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں انھوں نے انیسو پچپن میں عالمی شہرت یافتہ کتاب ’گنیز بک‘ لکھنے کا کام سر انجام دیا جو انھوں نے سولہ ہفتوں میں مکمل کر لیا۔ تقریباً ایک سال بعد اس کتاب کا نام بدل کر ‘گنیز بک آف ورلڈ‘ رکھا گیا اور اس کی سو ملین سے زائد جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ یہ وہی مفید کتاب ہے جس نے عام انسان کو یہ معلومات فراہم کی کہ دنیا کا سب سے بڑا اور دنیا کا سب سے چھوٹا انسان کون ہے۔