ویسٹ سائیڈ اسٹوری (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویسٹ سائیڈ اسٹوری
فلمی پوسٹر از جوئے کیروف
ہدایت کارروبرٹ وائز
جیروم روبنز
پروڈیوسرروبرٹ وائز
منظر نویسارنیسٹ لیمن
ماخوذ ازویسٹ سائیڈ اسٹوری
از جیروم روبنز
لیونارڈ برنسٹین
اسٹیفن سونڈھیم
اور آرتھر لورینٹس
رومیو اور جولیٹ
از ولیم شیکسپیئر (غیر مذکور)
ستارےنتالی ووڈ
رچرڈ بیمر
ریتا مورینو
جارج چکیریس
رس ٹیمبلین
موسیقیلیونارڈ برنسٹین
سنیماگرافیڈینیل ایل فیپ، اے۔ایس۔سی
ایڈیٹرتھومس اسٹینفرڈ
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاریونائیٹڈ آرٹسٹس
تاریخ نمائش
  • 18 اکتوبر 1961ء (1961ء-10-18)
دورانیہ
152 منٹ
ملکریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
بجٹ$6 ملین
باکس آفس$43.7 ملین

ویسٹ سائیڈ اسٹوری 1961 میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی ایک امریکی رومانوی نغماتی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایات روبرٹ وائز اور جیروم روبنز نے دیں۔ فلم کی کہانی 1957 کے ایک نغماتی تھیٹر سے ماخوذ تھی، جو بذاتِ خود ولیم شیکسپیئر کے کھیل رومیو اور جولیٹ سے متاثر تھا۔ فلم کے مرکزی کردار نتالی ووڈ، رچرڈ بیمر، رس ٹمبلین، ریتا مورینو اور جارج چکیریس نے نبھائے۔

یونائیٹڈ آرٹسٹس کے ذریعے 18 اکتوبر 1961 کو نمائش کے لیے پیش ہونے والی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ریاست ہائے متحدہ میں یہ اُس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم کو 11 اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور یہ 10 اعزازات جیتنے میں کام یاب رہی، جن میں بہترین فلم کا اعزاز بھی شامل تھا۔ یوں یہ سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والی نغماتی فلم بن گئی۔

کہانی[ترمیم]

مینہیٹن میں واقع لنکن اسکوائر کے مغربی پہلو (ویسٹ سائیڈ) کے نواح میں، ایک اینگلو ٹولی (گینگ) اور پورٹو ریکو مہاجرین کی ایک ٹولی (گینگ) کے درمیان کشیدگی کی صورتِ حال ہے۔ اینگلو ٹولی خود کو ’جیٹس‘ کہلاتی ہے، جس کی قیادت رِف کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ پورٹو ریکو مہاجرین کی ٹولی ’شارکس‘ کی قیادت برنارڈو کر رہا ہے۔ ایک جھگڑے (’’Prologue/ابتدائیہ‘‘) کے بعد لیفٹیننٹ شرینک اور آفیسر کرپکی موقع پر پہنچتے ہیں اور دونوں گروہوں کو علاحدہ کرکے تنبیہ کرتے ہیں کہ لڑائی سے دور رہا جائے ورنہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس تنبیہ کے باوجود، جیٹس فیصلہ کرتے ہیں کہ عنقریب منعقد ہونے والے رقص میں شارکس کے ساتھ مقابلہ کرکے طے کیا جائے کہ علاقے پر کس کا قبضہ رہے گا۔

رِف طے کرتا ہے کہ اُس کے بہترین دوست ٹونی کو، جو جیٹس ٹولی کا شریک بانی ہے مگر اب ٹولی چھوڑ چکا ہے، مقابلہ کرنا چاہیے (’’Jet Song/جیٹ نغمہ‘‘)۔ رِف رقص کے لیے ٹونی کو مدعو کرتا ہے لیکن اُسے کوئوی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ رِف کو بتاتا ہے کہ اُسے محسوس ہو رہا ہے جیسے کچھ ہونے والا ہے، جس کا تعلق رِف رقص سے جوڑتا ہے (’’Something's Coming/کسی کی آمد ہے‘‘)۔

برنارڈو کی چھوٹی بہن، ماریا، اپنی قریبی دوست اور برنارڈو کی محبوبہ، انیتا کو بتاتی ہے کہ وہ رقص سے متعلق کتنی پُر جوش ہے۔ رقص کے موقع پر، سماجی کارکن گلیڈ ہینڈ کی کوششوں کے باوجود، دونوں ٹولیاں اور لڑکیاں آپس میں گھل مل جانے سے انکار کردیتے ہیں (’’Dance at the Gym/جم میں رقص‘‘)۔ اس موقع پر ٹونی پہنچتا ہے اور ٹونی اور ماریا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں (’’ماریا‘‘)۔ برنارڈو ناراضی کے عالم میں ٹونی کو اُس کی بہن سے دور رہنے کی تنبیہ کرتا ہے۔ رِف، ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور پر برنارڈو کے ساتھ جنگی کونسل کی تجویز دیتا ہے۔

ماریا کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ انیتا، برنارڈو سے بحث کرتی ہے کہ وہ ماریا کے معاملے میں غیر ضروری احتیاطی رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ تب وہ پورٹو ریکو اور ریاست ہائے متحدہ کے فوائد کا موازنہ کرتے ہیں (’’America/امریکا‘‘)۔

ٹونی چوری چھپے ماریا سے ملنے جاتا ہے جہاں وہ اپنی محبت کی توثیق کرتے ہیں (’’Tonight/ٹونائٹ‘‘)۔ رخصت ہونے سے پہلے، ماریا اُس سے کہتی ہے کہ وہ برائیڈل شاپ (دکانِ عروس) بند ہونے کے بعد وہاں آئے۔ اسی دوران، ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور کے باہر شارکس کے منتظر جیٹس کے پاس آفیسر کرپکی آتا ہے اور انھیں کوئی مشکل کھڑی نہ کرنے کی تنبیہ کرتا ہے۔ اُس کے جانے کے بعد جیٹس اُس کا مذاق اُڑاتے ہوئے وقت گزاری کرتے ہیں (’’Gee, Officer Krupke/گی، آفیسر کرپکی)۔ شارکس پہنچتے ہیں اور جنگی کونسل کا آغاز ہوتا ہے۔ ٹونی کے اصرار پر، دونوں ٹولیاں اس امر پر متفق ہوجاتی ہیں کہ وہ اُسی شام ہائی وے کے نیچے ملیں گے، جہاں برنارڈو اور آئس کے درمیان گھونسوں کی لڑائی ہوگی۔ تب شرینک آن ٹپکتا ہے اور دونوں ٹولیاں ایک دوسرے سے دوستی ظاہر کرنے کا ناٹک کرتی ہیں۔ شرینک اس دھوکے میں نہیں آتا اور شارکس کو وہاں سے جانے کا حکم دیتا ہے۔ شرینک جیٹس سے لڑائی سے متعلق معلومات اگلوانے کی ناکام کوشش بھی کرتا ہے۔

اگلے دن برائیڈل شاپ (دکانِ عروس) پر، ماریا اپنی دوست سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے کہ کسی کی محبت میں گرفتار ہونا کتنا خوب صورت ہوتا ہے (’’I Feel Pretty/مجھے اچھا لگ رہا ہے‘‘)۔ دکان بند کرنے کے بعد، انیتا غلطی سے جھگڑے کا ذکر ماریا سے کر بیٹھتی ہے۔ تھوڑی دیر میں، جب ماریا سے ملاقات کے لیے ٹونی پہنچتا ہے تو انیتا دم بخود رہ جاتی ہے۔ دونوں کی جانب سے اظہارِ محبت پر، انیتا انھیں خبردار کرتی ہے کہ اگر برنارڈو کو اُن کے تعلق کی بابت علم ہو گیا تو کتنے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ ٹونی کے ساتھ تنہائی کے لمحات میسر آنے پر، ماریا اُسے بتاتی ہے کہ اُسے جھگڑے کے بارے میں خبر ملی ہے اور جھگڑا اگرچہ صرف گھونسوں کی لڑائی تک محدود ہو چکا ہوتا ہے، وہ ٹونی سے وعدہ لیتی ہے کہ وہ اُسے مکمل طور پر رکوائے گا۔ ٹونی اُس سے وعدہ کرتا ہے اور پھر وہ دونوں اپنی شادی کی تقریب کے سپنے دیکھتے ہیں (’’One Hand, One Heart/ایک ہاتھ، ایک دل‘‘)۔

کردار[ترمیم]

  • نتالی ووڈ بطور ماریا، برنارڈو کی چھوٹی بہن، چینو کی منگیتر، ٹونی سے محبت کرنے والی
  • رچرڈ بیمر بطور ٹونی، اپنے قریبی دوست رِف کے ساتھ ’دا جیٹس‘ کی بنیاد رکھنے والا، جو ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور میں کام کرتا ہے اور ماریا کی محبت میں گرفتار ہے
  • رس ٹمبلین بطور رِف، ’دا جیٹس‘ کا راہنما، ٹونی کا قریبی دوست
  • ریتا مورینو بطور انیتا، برنارڈو کی محبوبہ، ماریہ کی قریبی رازداں
  • جارج چکیریس بطور برنارڈو، ’دا شارکس‘ کا راہنما، ماریا کا بڑا بھائی، انیتا کا مرد
  • سائمن اوکلینڈ بطور لیفٹیننٹ شرینک، علاقے کا پولیس لیفٹیننٹ
  • ولیم بریملے بطور آفیسر کرپکی، علاقے کا پولیس والا، شرینک کا دستِ راست

جیٹس[ترمیم]

  • ٹکر اسمتھ بطور آئس، رِف کا لیفٹیننٹ
  • ٹونی موردینتے بطور ایکشن، بآسانی بھڑک جانے اور اکثر غصے کی حالت میں رہنے والا
  • ڈیوڈ ونٹرز بطور اے-ریب، بے بی جان کا قریبی دوست
  • ایلیٹ فیلڈ بطور بے بی جان، جیٹ کا کم عمر ترین اور اچھا رکن
  • برٹ مائیکلز بطور اسنو بوائے، جیٹ کا ظریف رکن
  • ڈیوڈ بین بطور ٹائیگر
  • روبرٹ بینیس بطور جوائے بوائے
  • اینتھونی ’اسکوٹر‘ ٹئیگ بطور بگ ڈیل
  • ہاروے ایوینز (ہاروے ہونیکر) بطور ماؤتھ پیس
  • ٹومی ایبٹ بطور گی-ٹار

جیٹ لڑکیاں[ترمیم]

  • سوزن اوکس بطور اینی بڈیز، ایک ٹام بوائے اور جیٹ بننے کی خواہاں
  • جینا ٹریکونیز بطور گرازیلا، رِف کی محبوبہ
  • کیرول دی آندے بطور ویلما، آئس گرل

غیر مذکور

  • ریتا ہائڈی ڈی‘امیکو بطور کلیرک، بگ ڈیل کی محبوبہ
  • پیٹ ٹریبل بطور مینی، بے بی جان کی محبوبہ
  • فرانسسکا بیلینی بطور ڈیبی، اسنو بوائے کی محبوبہ
  • ایلین جوائس بطور ہوسٹی، ٹائیگر کی محبوبہ

شارکس[ترمیم]

  • جوس دی ویگا بطور چینو، برنارڈو کا بہترین دوست
  • جے نورمن بطور پے پے، برنارڈو کا لیفٹیننٹ
  • گس ٹریکونس بطور انڈیو، پے پے کا بہترین دوست
  • ایڈی ورسو بطور جوآنو
  • جیمی روجرز بطور لوکو
  • لیری روکیومور بطور روکو
  • روبرٹ ای تھومپسن بطور لوئز
  • نک کوواسیوچ بطور ٹورو
  • روڈی ڈیل کیمپو بطور ڈیل کیمپو
  • آندرے ٹایر بطور چائل

شارکس لڑکیاں[ترمیم]

  • یون اوتھون بطور کونسیلو، پے پے کی محبوبہ
  • سوزی کیے بطور روزالیا، انڈیو کی محبوبہ
  • جوآن میا بطور فرانسسکا، ٹورو کی محبوبہ

غیر مذکور

  • ماریا جیمنیز ہینلے بطور ٹریسیٹا، جوآنو کی محبوبہ
  • یون وائلڈر بطور الیشیا، چائل کی محبوبہ
  • لوسی اسٹون بطور اسٹیلا، لوکو کی محبوبہ
  • اولیویا پیریز بطور مارگریٹا، روکو کی محبوبہ

نغمے[ترمیم]

منظر 1

  1. ’’Overture (ابتدائیہ)‘‘ - آرکسٹرا
  2. ’’Prologue (تمہید)‘‘ - آرکسٹرا
  3. ’’Jet Song (جیٹ نغمہ)‘‘ - رِف اور جیٹس
  4. ’’Something's Coming (کسی کی آمد ہے)‘‘ - ٹونی
  5. ’’Dance at the Gym (جم میں رقص)‘‘ - آرکسٹرا
  6. ’’Maria (ماریا)‘‘ - ٹونی
  7. ’’America (امریکا)‘‘ - انیتا، برنارڈو، شارکس اور لڑکیاں
  8. ’’Tonight (آج رات)‘‘ - ٹونی اور ماریا
  9. ’’Gee, Officer Krupke (گی، آفیسر کرپکی)‘‘ - جیٹس
  10. ’’ماریا (وائلن)‘‘ - آرکسٹرا

منظر 2

  1. ’’I Feel Pretty (میں حسن محسوس کرتی ہوں)‘‘ - ماریا، کونسیلا، روزالیا اور فرانسسکا
  2. ’’One Hand, One Heart (ایک ہاتھ، ایک دل)‘‘ - ٹونی اور ماریا
  3. ’’Tonight Quintet (آج رات پنج ساز)‘‘ - ماریا، ٹونی، انیتا، رِف، برنارڈو، جیٹس اور شارکس
  4. ’’The Rumble (گرج)‘‘ - آرکسٹرا
  5. ’’Somewhere (کسی جگہ)‘‘ - ٹونی اور ماریا
  6. ’’Cool (عمدہ)‘‘ - آئیس اور جیٹس
  7. ’’A Boy Like That/I Have a Love (ایسا ایک لڑکا/میرا محبوب ہے)‘‘ - انیتا اور ماریا
  8. ’’سم وھیئر (ری پرائز)‘‘ - ماریا
  9. ’’Finale‘‘ (اختتام) - آرکسٹرا

فلم سازی[ترمیم]

پزیرائی[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

اعزازات
ماقبل  اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برائے
بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ
مابعد 

سانچہ:جیروم روبنز سانچہ:روبرٹ وائز سانچہ:رومیو اور جولیٹ سانچہ:ویسٹ سائیڈ اسٹوری