ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/مغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نامزد کنندہ(گان): -- Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:16، 30 جون 2023ء (م ع و)

یہ فہرست منتخب فہرست کے لیے پیش خدمت ہے۔ یہ فہرست عربی ویکیپیڈیا اور فارسی ویکیپیڈیا پر منتخب فہرست ہے یہاں اس کا انگریزی سے مکمل ترجمہ کیا گیا ہے۔ (صارفین اس پر نظرثانی فرمائیں) تاکہ اردو ویکی پر منتخب اور معیاری فہرست مضامین کے خلا کو پر کیا جا سکے۔ تمام صارفین اس مضمون پر اپنی رائے دیں۔

تائید[ترمیم]

  1. تائید -- ابوالحسن راجپوتتبادلہ خیال،شراکتیں) ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:14، 24 جنوری 2024ء (م ع و)

تنقید[ترمیم]

٭ تنقید یہ مضمون انگریزی کا مکمل ترجمہ نہیں، ایسا کہنا غلط بیانی ہے۔ اگر مضامین کو منتخب کرنے کا شوق ہے تو کچھ محنت بھی کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:30، 3 جولائی 2023ء (م ع و)

    • طاہر محمود ، اس فہرست پر نظر ثانی فرمائیں۔ فہرست کو بہترین کر دیا گیا ہے۔ Fahads1982Talk 07:47، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)

تبصرہ[ترمیم]

  •  تبصرہ: -- یہ مضمون جس انگریزی مضمون کے ساتھ مربوط ہے، وہ فہرست نہیں ہے؛ بلکہ مغل حکمرانوں پر ایک مضمون ہے، جس کے ایک خانے میں حکمرانوں کی فہرست بھی درج ہے؛ لہٰذا اگر یہ مضمون؛ اُس انگریزی مضمون سے مربوط ہے، تو اس میں مواد بھی اسی طرح کا ڈالنا چاہیے، نیز اس صفحے کا نام بھی منتقل کیا جانا چاہیے یا پھر اسے ویکی ڈیٹا سے اس انگریزی مضمون سے الگ کر لیا جائے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42، 30 جون 2023ء (م ع و)
Khaatir، اسی مضمون کو عربی کو فارسی ویکیپیڈیا پر دیکھیں۔ انہوں نے اس مضمون کو مختصر کیا ہوا ہے جتنا اردو ویکیپیڈیا پر ہے۔ اور عربی اور فارسی ویکیپیڈیا پر یہ منتخب فہرست ہے۔Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:04، 30 جون 2023ء (م ع و)

@Fahads1982:، اپنے ان جملوں پر غور کیجیے: ”...یہ فہرست عربی ویکیپیڈیا اور فارسی ویکیپیڈیا پر منتخب فہرست ہے یہاں اس کا انگریزی سے مکمل ترجمہ کیا گیا ہے۔ (صارفین اس پر نظرثانی فرمائیں)...“

خیر! آپ مضمون یا فہرست کو نامزد برائے منتخب مضمون/فہرست کریں، تو اس سے پہلے ہی ویکیپیڈیا:منتخب فہرست کا معیار اور ویکیپیڈیا:منتخب مضمون کا معیار یہ پڑھ لیا کریں، اس کے مطابق کر لینے کے بعد نامزد کیا کریں اور اپنے بہتر سے بہتر مضامین کا انتخاب کرکے انھیں نامزد برائے منتخب مضمون/فہرست کیا کریں!!

ماشاء اللّٰہ! آپ نے بہت جلد بہت کچھ سیکھا اور صفحۂ اول کی بہتری کے لیے متفکر بھی ہیں؛ مگر اب نامزد کرنے سے پہلے ہی انتخاب کے معیار کو ملحوظ رکھیں گے ان شاء اللّٰہ؛ کیوں کہ اب آپ کو پہلے سے زیادہ بہت سی باتوں کا تجربہ ہو چکا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20، 30 جون 2023ء (م ع و)

نتیجہ[ترمیم]