پرواسی بھارتیہ دیوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پرواسی بھارتیہ دیوس یا غیر مقیم بھارتیوں کے مخصوص دن 2003 سے منائے جا رہے ہیں۔ ان تقاریب کا اہتمام بھارت کی سمندرپار معاملات کی وزارت (Ministry of Overseas Indian Affairs) کرتی ہے۔ یہ ہر سال 7-9 جنوری منائے جا رہے ہیں۔

دن کی اہمیت[ترمیم]

ہر سال 9 جنوری کو پرواسی بھارتیہ دیوس منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد سات سمندر پار بھارتی برادری کو بھارت کی ترقی میں ان کے تعاون کو سراہنا ہے۔ 9 جنوری کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اسی دن مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے بھارت آئے تھے اور بھارت کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرتے ہوئے انھوں نے ملک کو انگریزوں کے چنگل سے چھُڑایا۔

دن کا مقصد[ترمیم]

اس دن کا مقصد بھارتی نژاد افراد کو ان کے وطن آبائی سے جوڑنا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاری اور جغرافیائی حدود سے دور لوگوں کو مربوط کرنا ہے۔

اعزازات اور مسائل کے حل کی طرف پیش قدمی[ترمیم]

ان تقاریب کے دوران ان غیر مقیم بھارتیوں کو "پرواسی بھارتیہ سَمَّان ایوارڈ" سے نوازا جاتا ہے جنھوں نے بھارت کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیے ہوں۔ اس موقع پر بھارتی نژاد افراد اپنے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر بھی گفتگو کرتے ہیں ۔

سالانہ تقاریب[ترمیم]

اب تک تیرہ سالانہ تقاریب منعقد ہو چکے ہیں جو بھارت اور دیگر ممالک میں منائے جاچکے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 13 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2015