پیٹریاٹ صاروخ
وکیپیڈیا سے
(پیٹریاٹ میزائل سے رجوع مکرر)
پیٹریاٹ میزائل (Patriot Missile) میزائل اور ہوائی جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا ایک میزائل ہے۔ یہ زمین سے میزائل یا ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کے لیۓ چلایا جاتا ہے۔ اسکا پورا نام ایم آئی ایم-104 پیٹریاٹ ہے۔ اسے امریکی کمپنی ریتھن نے بنایا ہے۔ اس نے ہاک میزآئل سسٹم کی جگہ لے لی ہے۔ یہ امریکہ کے علاوہ کئی اور ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔
[ترمیم] رہنمائی
یہ ایک فیزڈ ارے ریڈار کے ذریعے اپنے نشانے کو تلاش کرتا ہے۔ اس کی رفتار ماک 5 ہے۔
[ترمیم] صنعت
اس صاروخ کی صنعت میں امریکی سرکار قیدی مذدوروں کو کام میں لاتی ہے۔[1]
[ترمیم] ممالک
- امریکہ
- اسرائیل
- جاپان
- تائیوان
- یونان
- سعودی عرب
- کویت
- جرمنی
- جنوبی کوریا
- سپین
- ^ نوحا ساکٹمان (8 مارچ 2011ء). "Prisoners Help Build Patriot Missiles". وائرڈ. http://www.wired.com/dangerroom/2011/03/prisoners-help-build-patriot-missiles/. Retrieved 9 March 2011.