ڈی ولیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Eamon De Valera

پیدائش: 1882ء

ڈی ولیرا

آئرلینڈ کا سیاسی لیڈر۔ نیویارک میں پیدا ہوا۔ تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا۔ 1913ء میں محبان وطن کی خفیہ تحریک میں شامل ہوا۔ 1916ء میں ایک سازش میں ملوث ہونے کی پاداش میں برطانوی حکومت نے موت کی سزا دی جو بعد میں امریکی نژاد ہونے کی بنا پر عمر قید میں بدل دی گئی۔ 1917ء میں عام معافی کے تحت رہا ہوا اور اسی سال پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا۔ مئی 1918ء میں دوبارہ بغاوت کے الزام میں گرفتار ہوا۔ لیکن فروری 1919 میں امریکا بھاگ گیا۔ 1921ء مین اینگلو آئرش عہد نامے کی سخت مخالفت کی جس کے مطابق آئرلینڈ کو تقسیم کرنا قرار پایا تھا۔ آئندہ انتخابات میں اس کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوئی اور وہ وزیراعظم بنا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل کیا۔ 1948ء میں چھ سیاسی پارٹیوں کے متحدہ محاذ نے ڈی ولیرا کو شکست دی اور جان کوسٹیلو وزیراعظم بنا۔ 1951ء میں ڈی ولیرا پھر برسراقتدار آیا۔ 1957ء سے 1959ء تک تیسری بار وزیراعظم رہا۔ 1959ء میں جمہوری آئرلینڈ کا صدر منتخب ہوا۔ 1966ء میں دوبارہ چھ سال کے لیے صدر چنا گیا۔ 1973ء میں مستعفی ہوگیا۔