کلیسیائے عیسوی حقیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کلیسائے عیسوی حقیقی سے رجوع مکرر)
کلیسیائے عیسوی حقیقی کا تربیتی مرکز، پورٹ ڈکسن، ملائیشیا

کلیسیائے عیسوی حقیقی ایک آزاد کلیسیا ہے جس کی بنیاد 1917ء میں چین میں رکھی گئی۔ آج دنیا کے چالیس ممالک میں اس کے تقریباً 15 لاکھ ارکان موجود ہیں۔ یہ کلیسا، مسیحیت کے پروٹیسٹینٹ فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کلیسا میں کرسمس اور ایسٹر کے تہوار نہیں منایا جاتے۔

دس بنیادی اعتقادات[ترمیم]

اس کلیسا کے دس بنیادی اعتقادات کچھ یوں ہیں۔

روح القدس[ترمیم]

مقدس روح کا حصول، جس کی شہادت زبان کی ادائیگی سے ہو، وہی ہمارے لیے جنت کی بشارت بن سکتا ہے۔

غسل تعمید[ترمیم]

پانی سے بپتسمہ گناہوں سے پاکیزگی حاصل کرنے اور روحانی بحالی کا ایک طریقہ ہے۔ بپتسمہ دریا، سمندر یا چشمہ جیسے کسی بہتے ہوئے پانی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ بپتسمہ لینے والا جو پہلے ہی پانی اور مقدس روح کا بپتسمہ لے چکا ہو وہ مسیح کے نام سے اس طرح بپتسمہ لیتا ہے کہ اس کا پورا جسم پانی میں ڈوبا ہوا ہو اور سرنیچے کی طرف جھکا ہوا ہو۔

غسل پا[ترمیم]

پیروں کا دھونا اس بات کی علامت ہے کہ بپتسمہ لینے والا مسیح کے ساتھ شریک ہے اور محبت، تقدیس، عاجزی، معاف کرنے کے جذبہ اور خدمت گزاری کی یاد دہانی ہے۔ جو شخص بپتسمہ لے اسے مسیح کے نام پر اپنے پیروں کو دھونا چاہیے۔ اس طریقہ سے ایک دوسرے کے پیر دھونا ایک ایسا رواج ہے جس کو کسی بھی مناسب موقع پر عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

مقدس مشارکت[ترمیم]

مقدس مذہبی رسومات یسوع مسیح کی قربانی کو یاد رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ یہ ہمیں اس قابل کرتی ہیں کہ ہم اپنے مالک کی قربانیوں میں شامل ہوسکیں اوراُس سے مل سکیں تاکہ ہمیں بھی ایک نہ ختم ہونے والی زندگی مل جائے اور ہم قیامت کے دن سرخرو ہوسکیں۔ یہ عبادات جتنی زیادہ ممکن ہوں کی جائیں۔ صرف بے خمیر روٹی اور عر ق ِ انگوری کااستعمال کرنا چاہیے۔

یوم مبارک[ترمیم]

روز یکشنبہ جو ہفتے کا ساتواں (اتوار) کا دن ہے، ایک مقدس دن ہے، جس میں خداوند کی رحمت شامل ہے۔ اس دن خدا کی تخلیق کو مجالس میں نجات اور آنے والی زندگی میں ابدی سکون کے لیے عبادت کرنا چاہیے۔

یسوع مسیح[ترمیم]

یسوع مسیح، حرف جو لحم بنا، صلیب پر گناہگاروں کی نجات کی خاطر مر گیا، تیسرے روز بحال ہوا اور جنت کی جانب اٹھا لیا گیا۔ وہ انسانیت کا واحد نجات دہندہ ہے، جنتوں اور زمین کا تخلیق کنندہ ہے اور واحد سچا خدا ہے۔

مقدس بائبل[ترمیم]

مقدس بائبل، جو قدیم اور جدید ٹیسٹامینٹ کا امتزاج ہے، خدا کی ذات کے زیر اثر ہے، واحد روحانی سچ ہے اور مسیحی زندگیوں کا معیار ہے۔

نجات[ترمیم]

نجات ایمان سے ملنے والی خداوند کی رحمت ہے۔ ایمان رکھنے والوں کو مقدس روح پر بھروسا کرنا چاہیے، خداوند کی عزت کرنا چاہیے اور انسانیت سے پیار کرنا چاہیے۔

کلیسا[ترمیم]

چرچ، جو یسوع مسیح نے قائم کیا تھا، مقدس روح کے ذریعے، دوسری بارش کے درمیان، ہی اصل چرچ ہے جو حواریوں کے زمانے میں بحال ہوا تھا۔

یوم حساب[ترمیم]

مسیح کا دوبارہ نزول روز آخرت انجام پائے گا جب وہ جنت سے دنیا کا منصف بن کر اترے گا: حق پرستوں کو لافانی زندگی عطا ہوگی اور بدکاروں کو ہمیشہ کے لیے محکوم کر دیا جائے گا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]