کنگڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کنگڑ(Kangar) ضلع مظفر آباد کی یونین کونسل

پترینڈ کا یہ گاؤں مظفرآباد شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر دور ہے۔ کنگڑ کی وجہ تسمیہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں کنگڑ نامی درخت بہ کثرت پائے جاتے تھے۔ کنگڑ مظفرآباد سے ایبٹ آباد جانے والی سڑک پر ایک خوب صورت گاؤں ہے۔ گاؤں کے سامنے پترینڈ ڈیم حال ہی میں تعمیر ہوا۔ گاؤں کی اکثر آبادی قریشی قبیلے پر مشتمل ہے تاہم گجر (چودھری) قبیلہ بھی اس گاؤں میں آباد ہے۔ گاؤں میں جامع مسجد موجود ہے۔ گورنمنٹ مڈل اسکول واحد سرکاری ادارہ ہے۔ [1]

شخصیات[ترمیم]

  • ارشاد احمد قریشی
  • احسن قریشی[2]
  1. حوالہ:: بساط(مجلہ)، گورنمنٹ کالج ،میرپورہ
  2. حوالہ روزنامہ،صبحِ نو، مظفرآباد