کورنش انجن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کروکیوس پر پمپنگ اسٹیشن ، پمپنگ انجن کے بیم/ شہتیروں کو سہارے کی دیوار سے ابھرتے ہوئے دکھا رہا ہے۔

کارنیش انجن ایک قسم کا بھاپ کا انجن ہے جو کارن وال، انگلینڈ میں بنیادی طور پر کانوں سے پانی پمپ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ بیم انجن کی ایک شکل ہے جو جیمز واٹ کے ڈیزائن کردہ پہلے انجنوں سے زیادہ دباؤ پر بھاپ کا استعمال کرتی ہے۔ انجنوں کو کانکنوں کی نقل و حمل کے آلات بھی طاقت دینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا تاکہ وہ زیر زمین کان کنوں کے کام کرنے کی مختلف سطحوں تک ان کے سفر میں مدد کر سکیں اور مواد کو کان کے اندر اور باہر لانے کے لیے اور سائٹ پر موجود کچدھات کی اسٹیمپنگ مشینری کو طاقت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ [1]

پس منظر: کارن وال میں بھاپ کا انجن[ترمیم]

کارن وال میں طویل عرصے سے ٹن ، تانبے اور دیگر دھاتوں کی کانیں موجود تھیں، لیکن اگر کان کنی زیادہ گہرائی میں ہونی ہے، تو کان کے پانی کو نکالنے کے لیے ایک ذریعہ تلاش کرنا ہوتا ہے۔ پانی کو گہرائی سے اوپر اٹھانے کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ توانائی پمپ چلانے کے لیے گھوڑوں کی طاقت اور واٹر وہیل کے ذریعے کمزور طور پر فراہم کی جا سکتی ہے، لیکن گھوڑوں کی طاقت محدود ہوتی ہے اور واٹر وہیلز کو چلانے کے لیے پانی کی مناسب گہرائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ، کوئلے سے چلنے والے بھاپ کے پمپوں کی ایجاد کان کنی کی صنعت کے لیے قدیم ذرائع کے مقابلے میں زیادہ ہمہ گیر اور موثر تھی۔

وہیل وور کی کان میں 1714 سے پہلے ابتدائی نیوکومین انجنوں میں سے ایک موجود تھا (ان سلنڈر کنڈینسنگ انجن، ذیلی ماحول کے دباؤ کو استعمال کرتے ہوئے)، لیکن کارن وال کے قریب کوئلے کی کان نہیں تھی اور ساؤتھ ویلز سے درآمد کردہ کوئلہ مہنگا پڑتا تھا۔ اس لیے پمپنگ کے لیے ایندھن کی لاگت کان کنی کے اخراجات کا ایک اہم حصہ تھی۔ بعد میں، کارن وال میں بولٹن اور واٹ نامی کمپنی نے پہلے سے بہت زیادہ موثر ابتدائی واٹ انجن (ایک بیرونی کنڈینسر کا استعمال کرتے ہوئے) بنائے۔ انھوں نے کان کے مالکان سے ایندھن کی بچت کے حصے کی بنیاد پر رائلٹی وصول کی۔ انجن کی ایندھن کی کارکردگی کو اس کی "ڈیوٹی" یا میکانی کام (فٹ۔پائونڈ میں) سے ماپا جاتا تھا، جو کوئلے کے ایک بشل (94 پونڈ یا 43کلوگرام) کے استعمال سے حاصل ہوتا تھا۔

ابتدائی واٹ انجنوں کی ڈیوٹی 20 ملین تھی اور بعد میں 30 ملین سے زیادہ۔

کارنیش چکر[ترمیم]

سیکشن، سن 1877 کے لگ بھگ۔

کورنش سائیکل مندرجہ ذیل طریقے سے کام کرتا ہے۔ [2]

آپریشن کے دوران ایک حالت سے شروع کرتے ہوئے، جب پسٹن سب سے اوپر والی جگہ پر موجود ہے اور نیچے سلنڈر جو پچھلے اسٹروک کی بقایا کم دبائو والی بھاپ سے بھرا ہوا ہے اور دہن کے ساتھ کام کرنے والے دبائو پر بوائلر اور عام کام کرنے والے ویکیوم پر کنڈینسر موجود ہے۔

  1. پریشرائزڈ سٹیم انلیٹ والو اور کم پریشر سٹیم ایگزاسٹ والوز کھولے جاتے ہیں۔ بوائلر سے دباؤ والی بھاپ پسٹن کے اوپر سلنڈر کے اوپری حصے میں داخل ہوتی ہے، اسے نیچے دھکیلتی ہے اور پسٹن کے نیچے کی بھاپ کنڈینسر میں جاتی ہے، جس سے پسٹن کے نیچے ایک خلا پیدا ہوتا ہے۔ پسٹن کے اوپر بوائلر کے دباؤ پر بھاپ اور اس کے نیچے بننے والے خلا کے درمیان دباؤ کا فرق پسٹن کو نیچے لے جاتا ہے۔
  2. اسٹروک کے نیچے کا حصہ، پریشرائزڈ سٹیم انلیٹ والو بند ہے۔ پسٹن کے اوپر کی بھاپ پھر باقی اسٹروک کے دوران پھیلتی ہے، جب کہ پسٹن کی دوسری طرف (نیچے) کم دباؤ والی بھاپ کو کنڈینسر میں کھینچا جاتا ہے، نتیجے کے طور پر سلنڈر کے اس حصے میں جزوی خلا برقرار رہتا ہے۔
  3. اسٹروک کے نچلے حصے میں، کنڈینسر کی طرف جانے والے ایگزاسٹ والو بند کر دیا جاتا ہے اور توازن والا والو کھول دیا جاتا ہے۔ پمپ گیئر کا وزن پسٹن کو اوپر لے جاتا ہے اور جیسے ہی پسٹن اوپر آتا ہے، بھاپ کو توازن پائپ کے ذریعے پسٹن کے اوپر سے پسٹن کے نیچے سلنڈر میں منتقل کیا جاتا ہے۔
  4. جب پسٹن سلنڈر کے اوپر پہنچ جاتا ہے، تو چکر خود کو دوبارہ دہرانے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

اگلا اسٹروک فوراً واقع ہو سکتا ہے یا کسی ٹائمنگ ڈیوائس جیسے cataract کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر انجن کے لیے اپنی زیادہ سے زیادہ شرح پر کام کرنا ضروری نہیں ہے، تو آپریشن کی شرح کو کم کرنے سے ایندھن کی بچت ہوتی ہے۔

انجن سنگل ایکٹنگ ہے اور پمپ پسٹن اور راڈنگ کے وزن سے بھاپ کا پسٹن اوپر جاتا ہے۔ بھاپ 50 پائونڈ فی مربع انچ (340 kPa) کے دبائو پر فراہم کی جاتی ہے۔

حقیقی تصاویر جو اسکیمیٹک ڈیزائن کے اجزاء دکھاتی ہیں (ایسٹ پول مائن ٹیلرز شافٹ ہاروے کا انجن):

خصوصیات[ترمیم]

کارنیش انجن کا بنیادی فائدہ اس کی کارکردگی میں اضافہ تھا، جو زیادہ دباؤ والی بھاپ کے زیادہ کفایتی استعمال سے پورا ہوا۔ اس وقت، کارن وال میں کوئلے کی زیادہ قیمت کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری اہم تھی۔ کارن وال میں کوئلے کی کانیں نہیں تھیں اور تمام استعمال ہونے والا سارا کوئلہ کاؤنٹی کے باہر سے منگوانا پڑتا تھا۔[ حوالہ درکار ]

بوائلر پریشر کو بہت کم عملی طور پر ماحولیاتی دباؤ والی بھاپ جسے جیمز واٹ نے استعمال کیا، سے اوپر بڑھایا،

کارنیش انجن کی کارکردگی میں بہتری کا ایک لازمی عنصر تھا۔ تاہم، صرف بوائلر کے دباؤ کو بڑھانے سے انجن، کارکردگی میں اضافہ کیے بغیر، مزید طاقتور ہو جاتا ہے۔ اہم پیش رفت بھاپ کو سلنڈر میں پھیلنے کی اجازت دینا تھی۔ جب جیمز واٹ نے بھاپ کے توسیع کے کام سے فائدہ اٹھانے کا تصور کیا تھا اور اسے اپنے 1782 کے پیٹنٹ میں شامل کیا تھا، اس نے محسوس کیا کہ اس کے اطلاق کے کم بھاپ کے دباؤ نے کارکردگی میں بہتری کو نہ ہونے کے برابر بنا دیا ہے چنانچہ اس نے مزید اس پر زور نہیں دیا۔[ حوالہ درکار ]


واٹ انجن میں، پسٹن کے پاور سٹروک کے پورے وقفے کے دوران بھاپ اندر داخل کی جاتی ہے۔ اسٹروک کے اختتام پر، بھاپ باہر نکل جاتی ہے اور باقی رہ جانے والی توانائی کنڈینسر میں ضائع ہو جاتی ہے، جہاں بھاپ کو پانی کی شکل میں ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے۔[ حوالہ درکار ]

کارنش انجن میں، اس کے برعکس، انٹیک والو کو پاور اسٹروک کے درمیان میں بند کر دیا جاتا ہے، جس سے سلنڈر کے اس حصے میں پہلے سے موجود بھاپ کو باقی اسٹروک کے دوران کم دباؤ پر پھیلنے دیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کی توانائی کا ایک بڑا حصہ مفید کام میں استعمال ہوتا ہے اور واٹ انجن کی نسبت کنڈینسر میں کم حرارت ضائع ہوتی ہے۔[ حوالہ درکار ]

دیگر خصوصیات میں بھاپ کے پائپوں اور سلنڈر کی انسیولیشن اور سلنڈر کو بھاپ کے لیے مہر بند کرنا شامل ہے، یہ دونوں چیزیں واٹ پہلے استعمال کر چکا تھا۔ [3]

کارنش کے چند انجن ہی اپنی اصل جگہ پر موجود ہیں، ان کی متعلقہ صنعتی فرم کے بند ہونے پر اکثریت کو اسکریپ کر دیا گیا تھا۔ [1]

کارنیش انجن پورے چکر کے دوران بے قاعدہ طاقت دیتا ہے، ڈاؤن اسٹروک پر تیز رفتار حرکت کے دوران ایک مقام پر مکمل طور پر رک جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ گردشی حرکت اور زیادہ تر صنعتی استعمال کے لیے غیر موزوں ہو گیا۔ [3] اس کے لیے کچھ غیر معمولی والو گیئر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ دیکھیں کورنش انجن والو گیئر۔[ حوالہ درکار ]

کارنش کے چند محفوظ شدہ انجن[ترمیم]

پول میں محفوظ انجن ہاؤسز میں سے ایک، جس میں 30 انچ کا انجن ہے۔
لندن میوزیم آف واٹر اینڈ سٹیم میں انجن کی والو کی چھڑی

کئی کارنش انجن انگلینڈ میں محفوظ ہیں۔ لندن میوزیم آف واٹر اینڈ سٹیم میں دنیا میں کارنیش انجنوں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ کروفٹن پمپنگ اسٹیشن، ولٹ شائر میں دو کارنیش انجن ہیں، جن میں سے ایک (1812 کا بولٹن اور واٹ کا) "دنیا کا سب سے قدیم کام کرنے والا بیم انجن ہے جو اب بھی اپنے اصل انجن ہاؤس میں ہے اور حقیقت میں وہ کام کرنے کے قابل ہے جس کے لیے اسے نصب کیا گیا تھا" یعنی کینیٹ اور ایون کینال کے یادگاری حوض تک پانی پمپ کرنے کا کام۔ [4] پول، کارن وال کے قصبے کے قریب ایسٹ پول کان کی جگہ پر کارنش مائنز اینڈ انجنز میوزیم میں بھی دو مثالیں موجود ہیں۔

ایک اور مثال ٹرینیئر، کورن وال میں پولڈارک مائن میں ہے۔ ایک ہاروے آف ہیل کورنش بیم انجن جو تقریباً 1840-1850 کا ہے، جو اصل میں بنی ٹن مائن اور بعد ازاں گرینسپلیٹ چائنا کلے پٹ میں کام کرتا تھا، دونوں سینٹ آسٹل کے قریب ہی ہیں۔ یہ اب بھاپ کے انجن کے طور پر کام نہیں کرتا ہے بلکہ اسے ہائیڈرولک میکانزم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ گرینزپلیٹ میں 1959 تک زیر استعمال، یہ کارن وال میں تجارتی طور پر کام کرنے والا آخری کارنش انجن ہے۔ اسے 1972 میں پولڈارک منتقل کر دیا گیا تھا۔ [5]

نیدرلینڈز میں کروکیئس پمپنگ اسٹیشن میں ایک کارنیش انجن نصب ہے جس میں کورنش انجن کے لیے اب تک کا سب سے بڑا قطر کا سلنڈر 3.5 میٹر (140 انچ) کا بنایا گیا ہے۔


انجن، جسے ہاروے اینڈ کمپنی نے ہیل، کارن وال میں بنایا تھا، اس میں ایک سلنڈر سے آٹھ بیم جڑے ہوئے ہیں اور ہر بیم ایک پمپ چلاتا ہے۔ [6] انجن کو 1985 اور 2000 کے درمیان کام کرنے والی حالت پر بحال کیا گیا تھا، گو کہ اب یہ تیل سے بھرے ہائیڈرولک سسٹم کے ذریعے چلایا جاتا ہے، کیونکہ بھاپ کے آپریشن کی بحالی ناقابل عمل تھی۔ [7]


کارنش انجن پرزرویشن کمیٹی، ایک ابتدائی صنعتی آثار قدیمہ کی تنظیم، 1935 میں لیونٹ وائنڈنگ انجن کو محفوظ رکھنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کا نام بعد میں رچرڈ ٹریوتھک کے نام پر رکھ دیا گیا۔ انھوں نے ایک اور سمیٹنے والا انجن اور دو پمپنگ انجن حاصل کیے۔ [8] انھوں نے کارنیش انجن، کان کنی کی صنعت، انجینئرز اور دیگر صنعتی آثار قدیمہ کے موضوعات پر ایک نیوز لیٹر، ایک جریدہ اور بہت سی کتابیں شائع کی ہیں۔ [9]

مزید دیکھیے[ترمیم]

• بیم انجن

• ڈیون اور کارن وال میں کان کنی

• اسٹیشنری بھاپ کا انجن

• لینز انجن رپورٹر

• کٹاریکٹ (بیم انجن)

  1. ^ ا ب D. B. Barton (1966)۔ The Cornish Beam Engine (New ایڈیشن)۔ Truro: D. Bradford Barton 
  2. "The Cornish Cycle"۔ 28 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2015 
  3. ^ ا ب Louis C. Hunter (1985)۔ A History of Industrial Power in the United States, 1730-1930, Vol. 2: Steam Power۔ Charlottesville: University Press of Virginia 
  4. "Crofton"۔ 06 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. Fyfield-Shayler (1972)۔ The Making of Wendron۔ Graphmitre Ltd archive 
  6. "Construction"۔ Cruquius Museum۔ 19 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2009 
  7. "Hydraulic"۔ Cruquius Museum۔ 19 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2009 
  8. Trevithick Society. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ open-lectures.co.uk (Error: unknown archive URL) Open Lectures and Talks. Retrieved 22 September 2012.
  9. Trevithick Society. The Journal of the Trevithick Society, Issues 6-10. Trevithick Society, 1978.