کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل یا سی پی ایل ٹی20 کا مخفف) ایک سالانہ ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو کیریبین میں منعقد ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2013ء میں کیریبین ٹوئنٹی 20 کی جگہ کیریبین میں پریمیئر ٹوئنٹی 20 مقابلے کے طور پر رکھی تھی۔ یہ فی الحال ریپبلک بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہے اور اس کے نتیجے میں اسے سرکاری طور پر ریپبلک بینک سی پی ایل کا نام دیا گیا ہے۔[1] افتتاحی ٹورنامنٹ جمیکا تلاواہ نے جیتا جس نے فائنل میں گیانا ایمیزون واریئرز کو شکست دی۔[2]