گاؤ کابینہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گاؤ کابینہ (انگریزی: Cow Cabinet / Gau Cabinet) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 2020ء بی جے پی زیر اقتدار شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی جانب اعلان کردہ انتظامی اکائی ہے۔ یہ در حقیقت پورے ملک اور ساری دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد کابینی یا ذیلی کابینی شکلبندی ہے جو انسانوں کی بجائے جانوروں اور بہ طور خاص صرف گایوں کے تحفظ اور ان کی بھلائی کے لیے تشکیل پائی ہے۔

شکلبندی[ترمیم]

جانوروں کی افزائش نسل، جنگلات، پنچایت، دیہی ترقی، مالیہ اور داخلے کی وزارتیں، نیز کسانو کی بہبودگی سے جڑے محکمہ جات اس کابینہ کا حصہ ہیں۔ گایوں کی بھلائی کے مختلف منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ سوکھے ہوئے گائے کے گوبر کے تودوں کے استعمال کو بڑھانے، گاؤ کاشٹھ (گائے کی لکڑی) کے بنانے اور اس کی بازار کاری کی حوصلہ افزائی اور گائے کے دودھ کی مصنوعات کی بازار کاری کو عام کرنا اس کابینہ کی تشکیل کے اہم مقاصد میں سے شامل ہیں۔ [1]

کار کردگی کا آغاز[ترمیم]

اس کابینہ کا اولین اجلاس 22 اکتوبر 2020ء کو دن کے بارہ بجے ہوا۔ اولین اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی آنگن واڑیوں میں اب انڈوں کی جگہ پر گائے کے دودھ کا فروغ ہو گا تاکہ ریاست کی گوشالاؤں کو خود کفیل بنایا جا سکے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]