گلو بٹ
پیدائش | لاہور |
---|---|
پیشہ | سیاسی غنڈہ[حوالہ درکار] |
سالہائے فعالیت | 2014 |
مجرمانہ الزام | توڑپھوڑ |
گلو بٹ پہلی دفعہ 17 جون 2014ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سامنے آیا۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبٹ کا تعلق حکومتی جماعت مسلم لیگ ن سے ہے، مگر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا دعوٰی ہے کہ اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ۔[1] پولیس نے اسے حراست میں لے کر پانچ روزہ ریمانڈ لیا[2] مگر پھر ضمانت کے بعد اسے رہا کر دیا تھا[3]ۜ
گلو بٹ کے دیگر استعمالات
[ترمیم]لفظ ”گلو“ کو آکسفورڈ لغت میں شامل کر لیا گیا ہے۔[حوالہ درکار] جس کا مطلب
"disruptive behavior of someone enjoying (good or bad) backing of the ruling/powerful segments of society".
لاہور سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات نے آکسفورڈ لغت والوں کو لکھا کہ اپنے نئے ایڈیشن میں اس لفظ کا اضافہ کیا جائے۔ پبلشر نے اس پر کہا کہ اگلے ایڈیشن میں یہ لفظ شامل کر لیا جائے گا۔[4]
گلوبٹ پر ایک گیم بھی بن چکی ہے۔[5]
گلو بٹ اب ایک معیاری اصطلاح بن چکا ہے، حکومتی سرپرستی میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرنے والوں کو پاکستانی معاشرے میں گلوبٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ سعد رفیق کے مطابق گلو بٹ کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں
- ↑ Police arrest Gullu Butt
- ↑ Gullu Butt realsed
- ↑ "Word 'Gullu', now a part of Oxford Dictionary"۔ 18 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2014
- ↑ Gullu Butt Andriod Game