گوانگڈونگ سیلاب 2024ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گوانگڈونگ سیلاب 2024ء
دورانیہ16 اپریل 2024ء (2024ء-04-16) - تا حال
اموات52
متاثرہ علاقے
گوانگڈونگ، چین

اپریل 2024ء میں، چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آئے، جس سے بنیادی طور پر صوبہ گوانگڈونگ متاثر ہوا۔ [1]

صوبہ گوانگڈونگ میں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔ 110,000 افراد کو نکال لیا گیا۔ [1] دسیوں ملین افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ [2]

شاوگوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈز ہوئے، چھ افراد زخمی ہوئے اور 80 مکانات کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے تقریبا 140 ملین یوآن کا نقصان ہوا۔ [2] پانی سے بھری مٹی 2 مئی کو مئیژو میں شاہراہ گرنے کا باعث بنی، جس میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Guangdong: Tens of thousands evacuated from massive China floods"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2024-04-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2024 
  2. ^ ا ب Nectar Gan (2024-04-22)۔ "Massive floods threaten tens of millions as intense rains batter southern China"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2024 
  3. "Death toll jumps to at least 48 as a search continues in southern China highway collapse"۔ AP News۔ 2 May 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2024