گیگر کاؤنٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گیگر کاؤنٹر کی آواز

گیگر کاؤنٹر ( /ˈɡɡər/, GY-gər ; [1] جسے گیگر۔ملر کاؤنٹر یا GM کاؤنٹر بھی کہا جاتا ہے) ایک الیکٹرانک آلہ ہے جو آئنائزنگ تابکاری کا پتہ لگانے اور اس کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر اطلاقات applications، جیسے تابکاری ڈوسیمیٹری، تابکاری تحفظ، تجرباتی طبیعیات اور جوہری صنعت میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ آئنائزنگ تابکاری، الفا ذرات، بیٹا ذرات اور گاما شعاعوں کا، گیگر۔ملر ٹیوب، جو اس آلے کو اپنا نام دیتی ہے، کے ذریعے آئنائزیشن اثر کا استعمال کرتے ہوئے، پتہ لگاتا ہے۔[2] دستی تابکاری سروے کے آلے کے طور پر وسیع اور نمایاں استعمال میں، یہ شاید دنیا کے سب سے مشہور تابکاری کا پتہ لگانے والے آلات میں سے ایک ہے۔

اصل پتہ لگانے کے اصول کا ادراک سنہ 1908ء میں مانچسٹر یونیورسٹی میں ہوا، [3] لیکن سنہ 1928ء میں گیگر۔ملر ٹیوب کی ترقی سے پہلے، گیگر کاؤنٹر کو ایک عملی آلے کے طور پر تیار نہیں کیا جا سکا تھا۔ تب سے، یہ اپنے مضبوط حسیاتی عنصر اور نسبتاً کم قیمت کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ تاہم، اعلی تابکاری کی شرح اور وقوعہ تابکاری کی توانائی کی پیمائش میں ابھی محدود ہے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Geiger counter | Pronunciation in English" 
  2. ’’Geiger Muller Tubes; issue 1’’ published by Centronics Ltd, UK.
  3. E. Rutherford and H. Geiger (1908) "An electrical method of counting the number of α particles from radioactive substances," Proceedings of the Royal Society (London), Series A, vol. 81, no. 546, pages 141–161.
  4. Glenn F Knoll. Radiation Detection and Measurement, third edition 2000. John Wiley and Sons, آئی ایس بی این 0-471-07338-5