ہارلینڈ سینڈر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ہارلینڈ سینڈر ایک امریکی تاجر تھا اور کینٹکی فرائیڈ چکن کا بانی تھا۔ گورنرروبی لیفون نے اسے کینٹکی کرنل کا خطاب دیا

اوئل عمری[ترمیم]

ہارلینڈسینڈر 1890ء میں امریکا میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا۔ وہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ اس کا باپ ایک غریب کان کن تھا اور اپنی موت تک ساری عمر کوئلے کی کان کی کھدائی میں مصروف رہا اور جوانی ہی میں ہارلینڈ اور اس کے چار بہن بھائیوں کو یتیم کرگیا۔ باپ کی موت کے وقت سینڈر کی عمر صرف 16 سال تھی اور اس پر اپنے چھوٹے 4 بہن بھائیوں کا بوجھ اس کے کندھوں پر آن پڑا تھا۔ سینڈر نے کمسنی میں پہلی نوکری ایک شرٹ بنانے والی فیکٹری میں کی۔ اس دوران میں اس کی ماں بھی نوکری پر جاتی تھی۔ ماں کی ہدایت کے مطابق ماں کی غیرموجودگی میں سینڈر کو اکثر اپنے بہن بھائیوں کے لیے گھر میں کھانا بھی بنانا پڑتا تھا۔ سینڈر نے اس دوران میں اپنی ماں سے کئی کھانے بنانے سیکھ لیے۔

ملف:Harland Sanders.jpg
ہارلینڈ سینڈر
Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔