یوم منظوری قومی پرچم (بھارت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Indian National Flag Adoption Day
بھارت کے قومی پرچم کی منظوری کا دن
منانے والےبھارت
آغاز1947
تاریخ22 جولائی
تکرارسالانہ

بھارت کا قومی پرچم ہر ملک کے پرچم کی طرح اپنی ایک الگ اہمیت رکھتا ہے۔1947ء میں ملک کے کونے کونے سے برطانوی پرچم کی جگہ پر اسی کو لہرایا گیا۔ اسی لیے بھارت میں ایک مخصوص دن اس پرچم کے نام سے منایا جاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

بھارت کے قومی پرچم کو پِنْگَلی وینکیا (انگریزی: Pingali Venkayya) نے تیار کیا تھا۔ اسے اولاً بھارت کی دستور ساز اسمبلی کی جانب سے ایک اجلاس میں 22 جولائی 1947 کو منظور کیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر ابتداًا اس پرچم کو بھارت کے ڈومینین کا سرکاری پرجم (“official flag of the Dominion of India”) قرار دیا گیا تھا۔

تقاریب[ترمیم]

اس دن مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے، کئی قومی قائدین کی تصاویر یا مجسموں کی گلپوشی کی جاتی ہے، قومی ترانے کو سرکاری اور عوامی جگہوں پر گایا جاتا ہے۔ کئی جگہوں پر پرچم کے ساتھ عظیم الشان پریڈ کا اہتمام ہوتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 08 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2015