پارلیمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Parliament سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پارلیمان یا پارلیمنٹ یا قانون ساز ایوان، ایک ایوان ہوتا ہے جہاں پہ قانون سازی کی جاتی ہے پارلیمان تمام تر جمہوری ممالک میں ہوتے ہیں۔پارلیمان کا نام انگریزی کے پارلیمنٹ سے لیا گیا ہے جو فرانسی لفظ پرلیمنٹ سے آیا ہے جس کا مطلب بحث و مباحثے کی جگہ۔ پارلیمان میں ملکی مسائل پہ بحث ہوتی ہے اور پھر یہاں سےمسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیے جاتے ہیں اور قوانین بنائے جاتے ہیں۔

اقسام[ترمیم]

پارلیمان کے دو اقسام ہوتے ہیں ایک کو یک ایوانیت اور دوسرے کو دو ایوانیت کہا جاتا ہے۔یک ایوانیت وہ پارلیمان ہوتا ہے جس میں صرف ایک ایوان ہو اور قانون سازی وغیرہ سارے امور ایک ہی ایوان سے سرانجام دی جارہے ہو جیسے ایران اور عراق وغیرہ میں ہوتا ہے۔اور دو ایوانیت وہ پارلیمان ہوتا ہے جس کے دو ایوان ہوتے ہیں ایک ایوان کو ایوانِ بالا اور دوسرے کو ایوانِ زیریں کہا جاتا ہے، اور امور اور قانون سازی دو ایوانوں سے سرانجام دی جارہی ہو جیسے پاکستان کے دو پارلیمانی ایوان ہیں ایک قومی اسمبلی اور دوسرا سینٹ۔

     اقوام جن کا دو پارلیمانی ایوان ہے     اقوام جن کا ایک پارلیمانی ایوان ہے     اقوام جن کا کوئی پارلیمانی ایوان نہیں ہے     کچھ بھی نہیں .

مزید دیکھیں[ترمیم]