ابن الصوری
Appearance
رشید الدین بن ابی الفضل بن علی الصوری، لبنان کے ساحلی شہر صور کی نسبت سے “ابن الصوری” کہلاتے ہیں، طبیب اور عالمِ نبات تھے، صور میں 573 ہجری کو پیدا ہوئے، قدس گئے اور وہاں شاہ عادل الایوبی سے ملے جو انھیں اپنے ساتھ مصر لے گئے اور اپنے دربار سے منسلک کر لیا، شاہ عادل کے بعد ان کے بیٹے شاہ معظم سے منسلک رہے، پھر شاہ ناصر سے بھی منسلک رہے جس نے انھیں اطباء کا سربراہ مقرر کیا اور جب شاہ ناصر کرک کی طرف گئے تو ابن الصوری دمشق چلے گئے جہاں ان کی وفات 639 ہجری کو ہوئی، ابن ابی اصیبعہ کہتے ہیں کہ انھیں پودوں اور مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں کی تلاش کا جنون کی حد تک شوق تھا، وہ پودوں کے بیان میں گہرائی تک جانے کے قائل تھے، تصانیف میں “الادویہ المفردہ” اور “التاج” قابلِ ذکر ہیں .