شمسی حرارتی قوت گھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمسی حرارتی قوت گھر

شمسی حرارتی قوت گھر (Solar Thermal Power Plant/Station) میں آئینوں کی مدد سے سورج کی توانائی کے ذریعے بہت تیز درجہ حرات حاصل کیا جاتا ہے- آئینوں پر موجود وصول کنندہ میں ایک مائع جو عموماً خاص حرارتی تیل ہوتا ہے گرم کیا جاتا ہے- اس تیل میں موجود حرارت کو حرارتی مبادلوں کے ذریعے پانی میں منتقل کر دیا جاتا ہے- پانی تبخیر سے بھاپ بن جاتا ہے جس کی مدد سے بھاپی چکی چلائے جاتی ہے- پھر ایک برق پیداور چکی کی حرکت کو بجلی میں تبدیل کرتا ہے- شمسی حرارتی قوت گھر سب سے زیادہ توانائی اس وقت پیدا کرسکتے ہیں جب یہ دنیا کی شمسی پٹی میں واقع ہوں، جیسے کہ شمالی افریقہ، مشرق وسطی، امریکہ اور آسٹریلیا کے صحرا - بشکریہ سیمنس ورلڈ - شمارہ دسمبر 2009