باب:سائنس/منتخب مقالہ/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جدید دور میں روبالہ سے مراد ایک میکانیکی یا غیر ماہیتی، مصنوعی سازندہ (agent) ہے۔ بالعموم روبوٹ ایک ایسے میکانیکی و برقی نظام کو کہا جاتا ہے، جس کی حرکات و سکنات اور شکل و صورت سے یوں لگے جیسے اس میں خود سے قوت ارادہ یا قوت تغیر موجود ہو۔ غیر ماہیتی روبالہ سے مراد مصنع لطیف سازندے (software agents) ہیں، جن کے لیے ”بوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خودکار نظام یا آلے کو روبوٹ نہیں کہا جاتا۔ ایک خودکار آلے اور روبالہ کا فرق سمجھنے کے لیے روبالہ کی مندرجہ ذیل خصوصیات کو مد نظر رکھیں۔

روبالہ کو مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے، یہ قدرتی طور پر موجود نہیں ہو سکتا۔ وہ نہ صرف اپنے ماحول کو محسوس کر سکتا ہے بلکہ اس میں تبدیلی بھی لا سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی ذہانت موجود ہونی چاہیے، جس کو بروئےکار لا کر وہ اپنے ماحول میں تبدیلی لانے کا لائحہ عمل منتخب کرے اور پھر اس لائحہ عمل کو اپنے افعال کے ذریعے عملی جامہ پہنا سکے۔ مزید یہ کہ اس کو برنامج یا پروگرام کیا جا سکے، یعنی اس کی ذہانت و انتخاب اور قابوِافعال میں بدرجہِ صلاحیت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس میں جنبش و حرکت کی صلاحیت ہو جس سے وہ نقل و حمل کر سکے۔