امام ناطفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شيخ امام ابو العباس احمد بن محمد الناطفی الحنفی جو امام ناطفی یا علامہ ناطفی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں فقہ حنفی متقدمین ائمہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔

ناطفی کی نسبت[ترمیم]

ناطف حلوہ کی ایک قسم ہے اس کی تجارت کرتے تھے اسی وجہ سے انھیں ناطفی کی نسبت سے یاد کیا ہے ان کی وفات 446ھ بمطابق 1054ء میں ہوئی۔

تصنیفات[ترمیم]

ان کی کتابوں میں

  • الاحكام، فی الفقہ الحنفی جو 28 ابواب پر مشتمل ہے
  • الروضہ، فی فروع الحنفیہ
  • واقعات الناطفی
  • اجناس الناطفی(یہ ترتیب کے بغیر ہے)
  • ثواب الأعمال
  • جمل الأحكام
  • فتاوى الناطفی
  • الهدایہ فی الفروع[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون،مؤلف حاجی خليفہ