ابو بکرعبد العزیز
شیخ ابو بکرعبد العزیزشیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔
ولادت[ترمیم]
ابو بکرعبد العزیز 532ھ بمطابق 1137ء بغداد میں پیدا ہوئے۔
تعلیم و تربیت[ترمیم]
ابو بکرعبد العزیزکی تعلیم و تربیت غوث الاعظم کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے فقہ و حدیث کی تکمیلِ کی بلند پایہ مفتی اور واعظ اپنے والد کے مدرسہ میں درس دیتے رہے ان کے وصال کے بعد جبال چلے گئے
وفات[ترمیم]
ابو_بکرعبد_العزیز کی وفات جبال میں ہوئی۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کے فرزند سید جمال الدین محمد الھتاک نے سلسلہ قادریہ کے بہت سے اہم امور سر انجام دیے۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ تذکرہ مشائخ قادریہ ،محمد دین کلیم، صفحہ110 مکتبہ نبویہ لاہور