مولود مسعود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مولود مسعود میلاد النبی پر مشتمل رسالہ جو احمد یار خان کا تحریر کردہ ہے جو والئی بھوپال نظر محمد خان کے کہنے پر لکھا گیا یہ رسالہ 41 صفحات پر مشتمل ہے۔

  • رضا لائبریری رامپور میں اس کے تین نسخے موجود ہیں۔
  • مولانا امتیاز علی عرشی نے اس کا نام ’’رسالہ احمدی در بیان مناقب محمدی‘‘ لکھا ہے کہیں اس کا نام سیرت النبی، مولود محمد اور مولود شریف جدیدبھی لکھا ہے۔ یہ آخری مرتبہ 1296ھ بمطابق 1869ء میں کانپور سے چھپا ہے۔
  • یہ رسالہ میلاد شریف کی محفلوں میں پڑھنے کے لیے تحریر کیا گیا تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو نثر میں سیرت رسول،ڈاکٹر انور محمود خالد، اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور 1989ء