ڈاکٹر بالا صاحب سوانت کونکن کرشی ویدیا پیتھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈاکٹر بالا صاحب سوانت کونکن کرشی ویدیا پیتھ جسے پہلے کونکن کرشی ودیا پیتھ کے نام سے جانا جاتا تھا، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتنا گری میں واقع ایک زرعی یونیورسٹی ہے۔ اس کا قیام 18 مئی 1972 کو عمل میں آیا اور اس کا نام کونکن کرشی ویدیا پیتھ رکھا گیا اور موجودہ نام 12 فروری 2001 میں رکھا گیا۔ کرجا میں واقع اس کے تحقیقاتی مرکز نے چاول کی کچھ نئی اور مستند قسمیں تیار کی ہیں۔ اس یورنیورسٹی میں سب سے زیادہ چاول، ہارٹی کلچر اور فشریز پر توجہ دی جاتی ہے۔ 1997 میں اسے بھارتی کونسل برائے زرعی تحقیق کی جانب سے بہترین ادارے کا ایوارڈ دیا گیا۔

زرعی کالج، دیپولی[ترمیم]

مرکزی کیمپس میں زرعی کالج کا قیام 1965 میں عمل میں آیا۔

  • بی ایس سی (ایگری) – بیچلر آف سائنس (ایگری کلچر)
  • بی ایس سی (ہارٹ) – بیچلر آف سائنس (فارسٹری)
  • بی ایس سی (فور) –بیچلر آف سائنس (فارسٹری)
  • بی ایس سی (اے ایم ایم) –بیچلر آف سائنس (ایگری کلچر مارکیٹنگ اینڈ بزنس مینیجمنٹ)
  • بی ٹیک (فوڈ سائنس) –بیچلر آف سائنس (فوڈ سائنس)
  • ایم ایس سی (ایگری) – ماسٹر آف سائنس (ایگری کلچر)
  • پی ایچ ڈی – ڈاکٹر آف فلاسفی (ایگری کلچر)

فارسٹری کالج، دیپولی[ترمیم]

ڈاکٹر بالا صاحب ساونت کونکن کرشی ودیا پیتھ کے مرکزی کیمپس میں فارسٹری کے کالج کا قیام یکم اگست 2005 کو عمل میں آیا۔ اس میں بی ایس سی فارسٹری کی چار سالہ ڈگری دی جاتی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں فارسٹری کے محض دو کالج ہیں، ایک دیپولی اور دوسرا اکولا میں واقع ہے۔

عموماً طلبہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے ہیں۔ بہت سے طلبہ انڈین فارسٹ سروس کے امتحان کو بھی پاس کرتے ہیں۔ بہت سے طلبہ دیرہ دون کے فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ماسٹرز کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔

کالج آف ایگری کلچر انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، دیپولی[ترمیم]

اس کالج میں صرف ایک ہی کورس یعنی بی ٹیک ایگری کلچر انجینئری پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے چھ اہم شعبہ جات ہیں:

  • شعبہ برائے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع
  • شعبہ برائے فارم مشینری اور پاور
  • شعبہ برائے اریگیشن اور ڈرینیج
  • شعبہ برائے تحفظ مٹی اور پانی
  • شعبہ برائے ایگری کلچر پروسیس انجینئری
  • شعبہ برائے فارم سٹرکچر

اس کالج نے 3 جولائی 1999 کو کام شروع کیا۔ یہ پہلی زرعی یونیورسٹی ہے جس نے آئی ایس او 9000–2000 کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے۔ 2004 سے اس میں ایگری کلچر انجینئری کے تمام شعبوں ماسوائے فارم سٹرکچر میں پوسٹ گریجوئٹ یعنی ایم ٹیک اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی پڑھائی جاتی ہے۔

فشریز کالج، رتناگری[ترمیم]

رتناگری شہر سے پانچ کلومیٹر دور یہ کالج واقع ہے۔ اسے 1981 میں قائم کیا گیا اور ریاست میں انڈر گریجوئٹ سطح پر فشریز پڑھانے کا واحد ادارہ ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل کورس پڑھائے جاتے ہیں:

  • بی ایف ایس سی
  • ایم ایف ایس سی (ایکوا کلچر)
  • ایم ایف ایس سی (فش پروسیسنگ ٹیکنالوجی)
  • ایم ایف ایس سی (فشریز ریسورس مینیجمنٹ اینڈ ایکسٹنشن ایجوکیشن)
  • ایم ایف ایس سی (فشریز انجینئری)
  • پی ایچ ڈی (فشریز ) اور (ایکوا کلچر)

ریسرچ اور توسیع[ترمیم]

یونیورسٹی میں وسیع پیمانے پر چاول، پھل، ہارٹی کلچر، فشریز اور زرعی ٹیکنالوجیز پر تحقیق کی جاتی ہے۔ اس کے 15 مختلف کیمپس کونکن کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شیر گاؤں اور رائے گڑھ میں اس کے دو مراکز میں مقامی کسانوں کو تربیت دی جاتی ہے۔