سماعتی آلات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مختلف النوع سماعتی آلات جنہیں لوگ سننے میں سہولت کے لیے دنیا کے مختلف گوشوں میں استعمال کرتے ہیں۔

سماعتی آلات (انگریزی: Hearing aid) ان چیزوں کو کہا جاتا ہے جن سے سننے کی صلاحیت اس قدر بہتر ہوتی ہے کہ آواز ہم کلام ہونے والے کو صاف سنائی دے جو سماعت کی کمی سے دو چار ہوتا ہے۔ سماعتی آلات آلات بیش تر ممالک میں طبی آلات کے زمرے میں رکھے گئے ہیں۔ سماعتی آلات بہ طور خاص ان آلات کو کہا جاتا ہے جس میں سننے سے قاصر یا اونچا سننے والے لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس زمرے سے وہ آلات الگ ہیں جنہیں لوگ گھر میں عوامی مقامات پر موسیقی اور اسی طرح آواز پر مشتمل پروگراموں کو یک گونہ انداز میں یا بغیر کسی اور کو متاثر کیے سنتے ہیں۔

حکومتوں کی امداد[ترمیم]

سماعت سے محرومی دیگر معذوریوں کی طرح ایک معذوری ہے۔ یہ آبادی کے ایک محدود حصے کو متاثر کرتی ہے۔ اس وجہ سے سماعتی آلات آسانی سے دست یاب نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ چونکہ بازار میں مانگ کم ہوتی ہے، اس وجہ سے اس سلسلے میں مصنوعات بنانے والی کمپنیاں ان آلات کو مہنگی قیمتوں میں بیچتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان آلات کو متمول افراد تو آسانی سے خرید لیتے ہیں، مگر دشواری غریب افراد کو پیش آتی ہے، جن کی حد بساط ان آلات کی متحمل نہیں ہوتی ہے۔ ایسے میں حکومتوں اور غیر سرکاری سرکاری اور امدادی تنظیموں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور لوگوں کی مدد کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے۔

2017ء میں حکومت ہند نے سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے معمر افراد کے لیے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا۔ اس کا نام ’’نیشنل پالیسی فار سینئر سٹیزنس‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس کے تحت معمر افراد کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ اس پالیسی کے تحت پہیہ دار کرسی، سماعتی آلات اور سہارے کے لیے لکڑی فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]