سزا کی معافی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سزا کی معافی (انگریزی: Pardon) ایک حکومت کا فیصلہ ہے کہ کسی شخص کو کسی مجرمانہ سرگرمی کے نتیجے میں ملنے والی سزا کو بالکلیہ معاف کر دے یا سزا میں تخفیف کر دے یا پھر سزا کی نوعیت کو معلنہ حیثیت سے کم کر دے۔ سزا کی معافی کسی قانونی تجویز کردہ سزا کے بعد، اس سے پہلے یا اس کے بغیر بھی صورت حال اور ملک کے قانون کے پیش نظر کی جا سکتی ہے۔ [1][2]

سزا کی معافی کی وجوہ[ترمیم]

سزا کی معافی کے مختلف وجوہ ہو سکتے ہیں۔ مثلًا مجرم کا اقبال جرم، ملک میں سزا یافتہ شخص کے لیے ہم دردی کا ماحول، مجرم کے ذاتی حالات اور اسی طرح سے کئی اوامر ہو سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ میں جہاں حفاظتی اقدامات کے طور پر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہیں صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی بھی کر دی گئی تھی۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jacob Frenkel (جولائی 21, 2017)۔ "President Trump Can Preemptively Pardon His Advisers And Family, But Will He?"۔ Forbes 
  2. Glenn P. Hastedt (2007)۔ White House Studies Compendium۔ 6۔ Nova Science Pub Inc۔ صفحہ: 328۔ ISBN 978-1-60021-680-0 
  3. کورونا: قیدیوں کو سزا میں دو ماہ کی معافی