تکیہ
تکیہ کو انگریزی میں pillow کہا جاتا ہے، عام طور سے کپڑے کا ایک لفافہ بناکر اس میں روئی یا کپڑا یاان جیسی کوئی نرم چیز ڈال دی جاتی ہے اور اس کے اوپر ایک خوبصورت سا غلاف لگادیا جاتا ہے عرف عام میں اسے تکیہ کے نام سے جانا جاتا ہے ؛ ہا ں یہ بھی خیال رہے کہ بعض لوگ تکیہ کے اوپر غلاف نہ بھی لگاتے ہیں۔
اور عام طور پر تکیہ کی سائز اور شکل بھی معیاری ہوتی ہے یعنی بچے اور بڑے کے حساب سے سائز کی تعیین کی جاتی ہے، اسی طرح ہر آدمی اپنے ذوق کے مطابق بھی سائز اور کلر کا انتخاب کرتے ہیں [1]۔
اسے سوتے وقت سر کے نیچے رکھ کر استعمال کیا جاتا ہے، ہاں بعض لوگ سوتے وقت اسے سر اور گردن دونوں کے نیچے رکھتے ہیں، بعض لوگ اسے بیٹھتے وقت سہارا لینے اورجسم کو آرام پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ؛ اسی لیے اسے مختلف ناموں سے جانا جاتاہے مثلا سونے کا تکیہ، بیٹھنے کا تکیہ، آرائش کا تکیہ وغیرہ[2]-
تکیہ مختلف کلر کا ہوتا ہے بعض دفعہ تو ایک ہی تکیہ میں کئی کئی کلر دیکھنے کو ملتا ہے، جس سے تکیہ کافی خوبصورت معلوم ہوتا ہے، لوگ اسے خوب پسند بھی کرتے ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض لوگوں کو ایک ہی کلر کا تکیہ پسند ہوتا ہے۔
بازار میں تکیہ قیمتی اور سستا دونوں طرح کا دستیاب رہتا ہے۔
تکیہ کا استعمال تقریباً پوری دنیا میں کیا جاتا ہے بچہ بچیاں مرد عورت بوڑھا بوڑھی سب طرح کے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں ہاں یہ بھی سچائی ہے کہ بعض لوگ تکیہ استعمال نہیں کرتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "http://www.merriam-webster.com/dictionary/pillow"
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)|title=
- ↑ "https://books.google.com/books?id=xka-mKRz3swC&pg=PA184"
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)|title=