سائنس میوزیم لاہور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قومی عجائب گھر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

جی ٹی روڈ پر لاہور کی انجینیئرنگ یونیورسٹی کے مقابل 1965 میں ایک میوزیم بنایا گیا جہاں سائنس سے متعلق بہت سا کام نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس میوزیم کا آئیڈیا 1965 میں محمد اکمل صاحب نامی ایک سابقہ مکینیکل انجینیئر نے پیش کیا تھا جنھوں نے سب سے پہلے اسے انجینیئرنگ یونیورسٹی کے طالب علموں کے لیے کھولنے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس میوزیم کو 1976میں عوام کے لیے کھولا گیا۔ اپنی مقبولیت کی بدولت گذشتہ پگپن سالوں میں اس عجائب گھر کی کئی بار توسیع کی گئی اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

اس عجائب گھر کی مختلف گیلریوں سے گزرتے ہوئے آپ نت نئی مشینیں، مقناطیس، ڈیزل جنریٹر، برقی آلات، راکٹ ٹیکنالوجی، پینڈولم اور دیگر اہم سائنسی سامان دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں دوسری منزل پر ایک لائبریری بھی بنائی گئی ہے جہاں طالب علم مختلف سائنسی جریدوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا واحد سائنسی میوزیم ہونے کی بدولت یہاں عوام الناس کا رش دیکھنے کو ملتا ہے