پرسنل فلوٹیشن ڈیوائس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پرسنل فلوٹیشن ڈیوائس (انگریزی: Personal flotation device) پی ایف ڈی یا لائف جیکٹ یا لائف بیلٹ یا اسی طرح کی دیگر چیزیں انسان کو پانی میں ڈوبنے سے بچاتی ہیں۔

لائف جیکٹ کے کام کا طریقہ کار[ترمیم]

انسان کے جسم کا لگ بھگ 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اس لیے انسان کے جسم کی اوسط ڈینسیٹی پانی کی ڈینسیٹی کے آس پاس ہی ہوتی ہے- اسی لیے انسان کے لیے تیرنا آسان ہوتا ہے- خاص طور پر ہم ذرا سی مشق سے سمندر کے پانی پر float کرنا بھی سیکھ سکتے ہیں کیونکہ سمندر کے پانی کی ڈینسیٹی میٹھے پانی کی ڈینسیٹی سے زیادہ ہوتی ہے- لائف جیکٹ میں جب ہوا بھری جاتی ہے اور لائف جیکٹ کو انسانی جسم کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تو انسان اور لائف جیکٹ ایک ہی جسم کے طور پر پانی میں ہوتے ہیں اور اس جسم کی ڈینسیٹی پانی کی ڈینسیٹی سے کم ہو جاتی ہے- اس لیے لائف جیکٹ نصب ہو اور اس میں ہوا بھری ہو تو پانی کی اچھال کی قوت اسے ہمیشہ پانی کی سطح پر ہی رکھتی ہے- لیکن لائف جیکٹ کا استعمال ڈوبنے سے بچانے کی گارنٹی نہیں ہے- ہوا بھری لائف جیکٹ پہن کر پانی میں کمر کے بل لیٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کا سر ہمیشہ پانی سے اوپر رہے- اگر کوئی شخص لائف جیکٹ پہن کر پیٹ کے بل پانی میں جاتا ہے اور پھر سیدھا نہیں ہو پاتا تو یہ عین ممکن ہے کہ اس کا سر پانی سے اوپر نہ رہے اور اس کے پھیپھڑوں میں پانی چلا جائے- یہی وجہ ہے کہ ہر وہ فلائٹ جو سمندر کے اوپر سے گذرتی ہو اس میں فلائٹ کے چلنے سے پہلے مسافروں کو فلائٹ جیکٹ پہننے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے اور عملے کو یہ ٹریننگ بھی دی جاتی ہے کہ سمندر میں کریش کی صورت میں بھی اگر ممکن ہو تو کریش سے پہلے ہر مسافر کو لائف جیکٹ کے استعمال کا درست طریقہ سکھائیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]