صارف:حیدرعلی صدّیقی
حیدرعلی صدّیقی ایک پاکستانی صحافی اور لکھاری ہے، آپ کا اصل نام حیدرعلی ہے اور تخلص صدّیقی ہے۔ آپ پاکستان کے ضلع سوات کے ایک گاؤں دردیال میں 5 جنوری 2000ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی مذہبی اور عصری تعلیم گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے حصول کےلیے قریبی شہر مینگورہ کا رخ کیا۔ جہاں سے آپ نے سوات کے ریاستی دور کے قدیم دینی درسگاہ گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف سوات سے دینی علوم کی تکمیل کے ساتھ فقہ اسلامی میں تخصص بھی کیا۔ اور اسکے ساتھ سوات تعلیمی بورڈ سے ایف اے کیا۔ آپ تعلیمی سفر سے فراغت کے بعد چند سالوں سے مختلف موضوعات پر لکھ رہے ہیں، سوات کے ایک روزنامہ ”چاند“ اور باغی ٹی وی سے بطور کالم نگار وابستہ ہے۔ تحقیقی موضوعات اور حالات حاضرہ کے متعلق جانکاری اور لکھائی میں آپکو دلچسپی ہے۔ امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد آپ کے پسندیدہ شخصیات میں سے ہے۔ آپ حال میں اپنے معاشی سرگرمیوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر لکھ رہے ہیں اور حتی الوسع اپنی لکھائی کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے کوششیں کررہے ہیں۔
لکھائی کی تاریخ: منگل 21 مئی 2024ء بمطابق 12 ذوالقعدہ 1445ھ۔